جنت مرزا نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

0
54

ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی پاکستان چھوڑ کر جاپان منتقل ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

باغی ٹی وی :جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ’سوال و جواب‘ کے وائرل ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں مداحوں کو سوال کرنے کی دعوت دی، اس ٹرینڈ میں شامل ہوتے ہوئے جنت مرزا کے مداحوں نے اپنی پسندیدہ ٹک ٹاکر سے مختلف سوالات کئے جس کے انہوں نے دلچسپ جواب دئیے۔

ایک صارف نے جنت سے ٹک ٹاک کے بارے میں پوچھا کہ کیا یہ بین ہی رہے گا یا اس پر سے پابندی ہٹ جائے گی-

اس صارف کے جواب میں جنت مرزا نے کہا کہ یہ جلد ہی اس پر سے پابندی ہٹ جائے گے-

ایک صارف نے پوچھا کہ کیا آپ جاپان شفٹ ہو رہی ہیں جس پر ٹک ٹاکر نے ہاں میں جواب دیا-

ایک صارف نے پوچھا آپ کا کرش کون ہے جس پر جنت مرزا نے ہنسنے والا ایموجی بناتے ہوئے کیا بہت ہیں-

ایک صارف کے سوال کے جواب میں جنت نے بتایا کہ وہ تین بہنیں ہیں-

ایک صارف نے پوچھا آپ جاپان سے کب واپس آ رہی ہیں جس پر جنت مرزا نے بتایا کہ وہ نومبر میں واپس مُلک آئیں گی-

ایک صارف نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ عمر سے شادی کر لو بس پرفیکٹ کپل ہے اور کیمسٹری تو ماشاءاللہ دونوں کی بہت اچھی ہے-

جس پر جنت نے ہنستے ہوئے کہا کہ اللہ معاف کرے عمر سے شادی کرنے سے بہتر ہے خود کُشی نہ کر لوں-

جنت مرزا نے بتایا کہ ان کا پسندیدہ رنگ لائٹ گرین ہے-

ایک صارف نے پوچھا کہ آپ جاپان میں کیوں شفٹ ہونا چاہتی ہیں جس پر جنت مرزا نے کہا کہ کیونکہ پاکستان بہت پیارا اور اچھا ہے لیکن پاکستان کے لوگوں کی ذہنیت اچھی نہیں-

ایک صارف نے کہا کہ آپ کی فلم کا بہت انتظار ہے جس پر جنت مرزا نے کہا مجھے بھی بہت انتظار ہے-

ایک صارف نے کہا گھر میں کس سے زیادہ نزدیک ہیں ٹک ٹاکر نے کہا والد سے-

واضح رہے کہ پاکستان کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کا نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز کے ساتھ پاکستان میں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی ٹک ٹاک ماڈل بن گئی ہیں-

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ ’کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں شوق شوق میں یہاں پہنچ جاؤں گی جب آپ کسی سے حسد نہیں کرتے تو صلہ مل ہی جاتا ہے۔

جنت مرزا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اُن کی پاکستانی معروف ہدایتکار سید نور کی ہدایات میں بننے والی فلم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس میں صائمہ سمیت دیگر معروف فنکاروں نے کام کیا ہے-

ٹک ٹاک اسٹار نے کہا تھا کہ انہوں نے شوقیہ طور پر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا شروع کیں تاہم دیکھتے ہی دیکھتے اتنی مقبولیت حاصل ہوئی جس کے بعد سید نور صاحب اور صائمہ جی نے خود اُن سے رابطہ کیا اور فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی۔

انہوں نے فلم میں کام کے متعلق بتایا کہ شروع میں والدین نے اجازت نہیں دی تاہم سید نور صاحب نے خود والد سے رابطہ کرکے درخواست کی کہ اُن کی فلم ایک فیملی فلم ہوگی اور شوٹنگ کا ماحول بھی اچھا ہوگا جس کے بعد والد صاحب کی اجازت سے فلم میں کام کرنا شروع کیا شوٹنگ کے دوران والدہ بھی ساتھ ہی ہوتی ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں جنت مرزا نے بلال سعید کے گانے ’شاعر‘ کی ویڈیو میں محمد علی جوش کے ساتھ میوزک ویڈیو میں ڈیبیو کیا تھا۔

بلال سعید اور ٹک ٹاک جنت مرزا کا گانا ریلیز

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے پہلے گانے نے دھوم مچا دی ، یوٹیوب ٹرینڈنگ میں ٹاپ پر

حاسدین میری تصویریں فوٹو شاپ کر کے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنت مرزا

جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار بن گئیں

ایک کروڑ فالوورز مکمل ہونے کی خوشی میں جاپان میں جنت مرزا اور اُن کی فیملی کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد

پاکستان میں ٹک ٹاک پر پابندی کے بعد جنت مرزا کا سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

جنت مرزا پی ٹی اے ( پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی) کی شکر گزار کیوں؟

جنت مرزا کا ٹک ٹاکرز کو اہم مشورہ

Leave a reply