ایک کروڑ فالوورزحاصل کرنے والی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک بند ہونے سے آستین کے سانپوں کا پتا لگ گیا ہے-
باغی ٹی وی : پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہوں نے مغربی ڈریس پہن رکھا ہے –
https://www.instagram.com/p/CGP0NOLAClM/?utm_source=ig_embed
انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ ٹک ٹاک بند ہونے کا ایک فائدہ ضرور ہوا ہے کہ مجھے تمام آستین کے سانپوں کا پتا لگ گیا ہے۔
انہوں نے اپنے کیپشن میں پی ٹی اے کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی اے ( پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی) کا بہت شکریہ کہ ان کے اس اقدام سے آستین کے سانپوں کا پتہ چل گیا ہے-
جنت مرزا نے کی انسٹاگرام پوسٹ کو صارفین کی جنب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے اور کمنٹس سیکشن میں تبصرے بھی جاری ہیں 18 گھنٹے پہلے کی گئی ہوسٹ کو اب تک ایک لاکھ سولہ ہزار سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں-