جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ کا اجلاس سے خطاب

0
36

بلاامتیاز،بے رحم اورشفاف احتساب ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔چوہدری فیاض احمد وڑائچ. سالہا سال سے پاکستان کو کرپشن کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے خلاف احتساب کا کوڑا تیز کیا جائے۔ قومی خزانہ لوٹنے والے چوروں کے واویلہ پر کان دھرنے کی بجائے لوٹی ہوئی دولت واپس لانے پر توجہ دی جائے۔ صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کااجلاس سے خطاب.

پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر نے دنیا بھر میں پاکستان کو بدنام کیا۔انکے کالے کرتوتوں کی وجہ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔گذشتہ چالیس سے برسراقتدار طبقے نے ملک کو بے رحمی سے لوٹا اورقومی خزانہ لوٹ کر بیرون ممالک جائیدادیں بنائیں جبکہ ملک کو مقروض کردیا۔وہ پاکستان عوامی تحریک کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے کہا کہ سالہا سال سے پاکستان کو کرپشن کی دلدل میں دھکیلنے والوں کے خلاف احتساب کا کوڑا تیز کیا جائے۔بلاامتیاز،بے رحم اورشفاف احتساب ملکی ترقی کیلئے ناگزیر ہوچکا ہے۔کرپشن کے ناسور کو ختم کئے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ چیئرمین نیب کی تعیناتی بھی سابق حکومت اوراپوزیشن نے کی تھی۔اب انکے خلاف احتساب کا شکنجہ کسا گیا ہے تو چیئرمین نیب میں نقائض کیوں نظر آرہے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ وہ قومی خزانہ لوٹنے والے چوروں کے واویلہ پر کان دھرنے کی بجائے لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانے پر توجہ دے۔اگر لوٹی ہوئی قومی دولت واپس نہیں لائی جاتی تو احتساب کا عمل محض ٹوپی ڈرامہ کہلائے گا۔اجلاس میں میجر محمد اقبال چغتائی،احسان سعیدی،سجاد نقشبندی،احمد قریشی،صابرعلی،چوہدری محمداکرم گجر نمبردار،راؤ عظمت علی اوردیگر نے شرکت کی۔

Leave a reply