fbpx

جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ

ہاﺅسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک اہیلتھ انجینئرنگ نے جنوبی پنجاب میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔واٹر سپلائی ،ٹف ٹائلز ،لائیٹس پارکوں اور سیوریج منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیئے ہنگامی اقدامات کیئے جا رہے ہیں ۔ترقیاتی کاموں میں سست روی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ تونسہ میں جاری ترقیاتی کاموں کاجائزہ لیتے ہوئے کہا ۔اس موقع پر متعلقہ سپرئیڈنٹ انجینئرز اور ایکسیئن بھی موجود تھے۔سیکرٹری ہاﺅسنگ نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر تونسہ کا دورہ کیا ہے۔تونسہ میں ٹف ٹائلز کے نمونوں کا جائزہ لے رہا ہوں ۔تونسہ شہر میں لائیٹس کی تنصیب پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ٹف ٹائلز اور لائیٹس کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہوں ۔تونسہ شہر میں جاری سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔ان منصوبوں کو مکمل کرنے کی ڈیڈلائن دے دی گئی ہے۔

جن پر غفلت برداشت نہیں کریں گے۔تونسہ شہر کے پارکوں میں بھی تمام سہولیات کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہیں ۔عوامی سہولیات کی بھرپور فراہمی کے لیئے اقدامات جاری رکھیں گے۔صاف پانی اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لیئے مربوط اور جامعہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں ۔اس موقع پر سیکرٹری ہاﺅسنگ نے پروجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لیئے احکامات جاری کیئے۔

شعبہ تعلقات عامہ

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.