گوعمران گو :جنوری آخری مہینہ ہے ،پھر سب گھرچلے جائیں گے، بلاول بھٹوکی پشاورجلسے میں پھرپشین گوئی

0
26

پشاور : گوعمران گو :جنوری آخری مہینہ ہے ،پھر سب گھرچلے جائیں گے، بلاول بھٹوکی پشاورجلسے میں پھرپشین گوئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے پشاورجلسے میں ایک بارپھرپشین گوئی کرتے ہوئے کہا ہےکہ جنوری ان کا آخری مہینہ ہے، ان سب کو گھر جانا ہوگا۔

پشاور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خینر پختونخوا سرزمین غیرت مندوں اور بہادروں کی سرزمین ہے، یہاں کی عوام نے فیصلہ سنا دیا ہے۔ پورے خیبر پختونخوا کا مطالبہ ہے کہ حکومت کو گھر بھیجا جائے۔

بلاول بھٹو نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ یہ لوگ یہ گڈ اور بیڈ طالبان کا کھیل کھیل رہے ہیں۔ خیبر پختوںخوا کے عوام کو بے آسرا چھوڑ دیا گیا۔ ہم دہشتگردوں کو دوبارہ منظم ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک ملک میں سب کے لیے ایک قانون نہیں ہوگا، تب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہوگا۔ بجلی، چینی، گیس، سبزیاں، آلو اور مرغی کے گوشت سمیت سب کچھ مہنگا ہے۔ غریب عوام جائے تو کہاں جائے۔ سلیکٹڈ کی نالائقی کی وجہ سے ملک میں بجلی آٹا اور چینی کا بحران ہے۔ ملک میں تاریخی مہنگائی اور غربت ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کی نالائقی کا بوجھ بھی عوام اٹھا رہے ہیں۔

سلیکٹڈ میں دہشتگردوں کے خلاف آواز اٹھانے کی جرات نہیں تھی۔ سوات اور جنوبی وزیرستان میں پاکستان کا پرچم جمہوریت کی وجہ سے لہرا رہا ہے۔ یہاں کے عوام نے ملک کی حفاظت کے لیے جان کی قربانیاں دی ہیں۔

بلاو ل بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ جب تک سیاستدانوں، ججز اور جرنلز کے لیے ایک قانون نہیں ہو گا تب تک کرپشن کا خاتمہ نہیں ہو سکتا، نہ ہی عوام آزاد، نہ سیاست آزاد نہ عدالت آزاد اور نہ ہیں صحافت آزاد ہے، خارجہ پالیسی ایسی ہے کہ ہمارے پرانے دوست بھی ہمیں بھول چکے ہیں۔

Leave a reply