جانوروں کی قربانی کے ساتھ مفادات، ذاتی خواہشات کی قربانی ضروری ہے،علامہ ساجد نقوی

0
34

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کا تذکرہ خدا کے خاص بندگان اور پیغمبران حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی قربانی کے ساتھ منسلک، مربوط اور مشروط ہوچکا ہے۔

علامہ سید ساجد نقوی کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کا بنیادی فلسفہ ہی قربانی، ایثار، خلوص اور راہ خدا میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کر دینا ہے۔ اگر عید الاضحیٰ سے قربانی کا تصور اور فلسفہ نکال دیا جائے تو پھر عید الاضحیٰ کا مفہوم بے معنی ہوجاتا ہے۔ یہ بات ہمارے مدنظر رہنا چاہیے کہ حضرت ابراہیمؑ و حضرت اسماعیلؑ نے اطاعت خداوندی میں حکم خدا اور رضائے خدا کو انجام دیتے ہوئے قربانی دی،

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ انبیاء کرام کی یہ قربانی انسانیت کے لئے روشن مثال اور مسلمین کے لئے اطاعت و ایثار کا ایک حسین نمونہ ہے۔ لیکن اس قربانی کے اہداف کا شعور رکھ کر اس پر عمل کرنا نہایت ضروری ہے کیونکہ سنت ابراہیمی و اسماعیلی کو پورا کرنے کے لئے جانوروں کی قربانی کے ساتھ اپنے مفادات، ذاتی خواہشات، غلطیوں، کوتاہیوں اور خطاﺅں کی قربانی ضروری ہے کیونکہ بطور مسلمان ہمارا ایمان ہے یہ کہ خدا کے حضور ہمارے قربان کردہ جانور کا گوشت پوست اور خون نہیں پہنچتا بلکہ ہمارا ہدف، ہماری نیت، ہمارا ایثار، ہمارا خلوص اور ہمارا جذبہ پیش ہوتا ہے۔ لہذا ہمیں اس جانب اپنی توجہ مرکوز رکھنی چاہیے کہ ہم کتنے اخلاص اور ایثار کے ساتھ یہ قربانی پیش کر رہے ہیں۔ اس موقع پر دہشت گردی سے متاثرہ افراد کے خاندانوں، زلزلہ و سیلاب زدگان اور حالیہ وبائی مرض کے متاثرین کو بھی یاد رکھا جائے۔

خیال رکھیں،ہمارا کوئی ہمسایہ خوشی سے محروم نہ رہ جائے،چیئرمین سینیٹ کا عید پیغام

عید الاضحیٰ پر پوری قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارک باد،وزیراعظم نے ساتھ دیا اہم پیغام

پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ جوش و جذبے سے منائی جا رہی، سنت ابراہیمی کی ادائیگی، باغی ٹی وی کی طرف سے عید مبارک

وہ دن دور نہیں جب کشمیری عوام اور ہم مل کر عید کی خوشیاں منائیں گے،اسپیکر قومی اسمبلی

حقیقی عید تب ہوگی جب مقبوضہ کشمیر بھارت کی غلامی سے آزاد ہوگا،صدر آزاد کشمیر

عیدالاضحیٰ مبارک، کرونا میں احتیاط کریں، محفوظ رہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

علامہ ساجد نقوی کا مزید کہنا تھا کہ جانور کی قربانی ایک علامت ہے اور اس بات کے عہد کا درس ہے کہ اگر ہمیں خدا کی راہ میں اپنے آپ کو یا اپنی اولاد کو پیش کرنا پڑے اور خدا کے احکامات کی پیروی اور خدا کے نظام کے استحکام کے لئے ہمیں عزیز ترین چیز بھی قربان کرنے کا مرحلہ درپیش ہو تو ہم اطاعت خداوندی میں قطعاً گریز نہیں کریں گے۔ بلکہ نیک نیتی اور خلوص دل کے ساتھ یہ قربانی پیش کردیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا نام بدل کر کھالیں جمع کرنے والی تنظیموں کے خلاف کاروائی کا حکم

Leave a reply