جاپان حکومت کی نوجوان نسل سے زیادہ سے زیادہ شراب پینے کی اپیل

0
72

ٹوکیو: جاپان حکومت نے نوجوان نسل سے زیادہ سے زیادہ شراب پینے کی اپیل کی ہے-

باغی ٹی وی : برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اس کے لئے ’’ شیک وائیوا‘‘ مہم چلائی جارہی ہے اس مہم کے تحت حکومت شراب کو مزید پرکشش بنانےکےطریقوں پر کام کر رہی ہےجس میں 20 سے 39 سال کی عمر کےلوگوں سے شراب سے بنی نئی مصنوعات تیار کرنے کے لیے کہا جا رہا ہے تاکہ لوگ زیادہ سے زیادہ شراب کی جانب راغب ہو سکیں۔

روس صدرکا10یا زائد بچوں کوجنم دینے والی خواتین کیلئے میڈل اور لاکھوں روپے انعام کا اعلان

اس مہم کا آغازایک رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا گیا ہے جس میں ملک بھر میں شراب کی فروخت کم ہونے سے ٹیکس جمع ہونے میں خاطر خواہ کمی کا انکشاف کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نئی نسل اپنے والدین کے مقابلے میں شراب نوشی میں کم دلچسپی لے رہے ہیں اس لیے شراب کی فروخت سے حاصل ہونے والے ٹیکس آمدن میں کمی واقع ہورہی ہےنوجوانوں کو زیادہ شراب پینے کی ترغیب دلانے کے لیے حکومت کی جانب سے جاپان بھر میں مقابلوں کا سلسلہ بھی شروع کیا جا رہا ہے۔

چین کی ہوا میں معلق "اسکائی ٹرین”جو بجلی کےبغیربھی سفرکرسکتی ہے

جاپانی ٹیکس حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں شراب کی مارکیٹ آبادی کے طرزِ زندگی کی وجہ سے سکڑ رہی ہے، مثال کے طور پر نوجوان نسل شراب کا کم استعمال کر رہی ہے، شرح پیدائش میں کمی آ رہی ہے اور کورونا وائرس کے سبب بھی شراب پینے کے رجحان میں کمی آئی ہے۔

خیال رہے کہ جاپانی ٹیکس ایجنسی کی جانب سے جاری کیےگئے اعداد و شمار کے مطابق جاپان میں گزشتہ 25 برسوں کے دوران شراب نوشی کی عادت 100 فیصد سے کم ہو کر 75 تک رہ گئی ہے۔

محققین نے سمندر میں ڈولفن کے خوفناک راز پتا لگا لئے

Leave a reply