ٹوکیو: جنوبی جاپان میں 4 سال تک بچوں کیلئے ملازمت کے دروازے کھل گئے، جس میں انہیں تنخواہ کے بجائے دودھ اور ڈائپرز فراہم کیے جائیں گے۔
باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیٹاکیوشو نامی نرسنگ ہوم نے ملازمت کا اشتہار دیا کہ انہیں بچوں کو بھرتی کرنا ہے تاہم ان کی عمر چار سال سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
فیس جمع نہ ہونے کے باعث کالج کا سرٹیفیکٹ دینے سے انکار،طالبعلم نے خود کشی کر لی
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو والدین یا سرپرست کو نرسنگ ہوم سے کنٹریکٹ پر دستخط کرنا ہوں گے جس کے تحت بچے اپنے موڈ کے مطابق جب چاہیں کام پر آ سکتے ہیں جبکہ انہیں بھوک، نیند یا کسی اور وجہ سے بریک لینے کی بھی اجازت ہوگی۔
بچے نرسنگ ہوم میں 100 سے زائد بزرگ افراد کو خوش رکھنے کی ڈیوٹی پر معمور ہوں گے، جن کی عمریں 80 برس یا اس سے زائد ہیں۔
نرسنگ ہوم کی سربراہ کیمی گونڈو نے کہا کہ اب تک 30 سے زائد بچوں کو سائن اپ کیا جا چکا ہے، جنہیں 100 سے زائد رہائشیوں کو خوش کرنے کا کام سونپا گیا ہے جو زیادہ تر 80 کی دہائی میں ہیں۔
بہت زیادہ گرم چائے یا کافی پینے سےغذائی نالی کے کینسر کا تقریباً تین گناہ خطرہ بڑھ…
بچوں کا محض نظارہ ہی ہمارے رہائشیوں کو مسکراہٹ دیتا ہے،” انہوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ "کوئی شفٹ روسٹر یا کچھ بھی نہیں ہے-
گونڈو نے کہا کہ بچے ہر وقت اپنی ماؤں کے ساتھ رہتے ہیں۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے انہیں پارک میں سیر کے لیے لے جایا جا رہا ہو رہائشی بھرتی ہونے والوں سے خوش دکھائی دیتے ہیں اور انہیں خوش آمدید کہتے ہیں، بات چیت کرتے ہیں،یا انہیں گلے لگاتے ہیں اب تک، اسکیم نے بہترین نتائج دیئے ہیں کچھ بچے ہمارے رہائشیوں کےساتھ بہت اچھےطریقے سےملتے ہیں، وہ اب حقیقی دادا دادی اور پوتے کی طرح ہیں۔