جاپانی ارب پتی کا چاند پر جانے والوں کے لئے فری ٹکٹ کا اعلان

0
35

اگر آپ بھی چاند پر جانے کے خواہشمند ہیں تو اب آپ کی یہ خواہش پوری ہو سکتی ہے جی ہاں جاپان سے تعلق رکھنے والے ارب پتی یوزاکامیزاوا چاند پر جانے والی ایلن مسک اسپیس فلائٹ کے لیے کسی گروپ کی تلاش میں ہیں جو انہیں جوائن کرسکے۔

باغی ٹی وی :کچھ دن قبل یوزاکا کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے چاند پر جانے کے خواہشمند افراد کو خوشخبری سنائی گئی اور فری ٹکٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔

یوزاکا نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا کہ میں آپ کو چاند پر جانے والے مشن میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، دنیا بھر میں سے 8 افراد اس مشن کے لیے منتخب کیے جائیں گے۔


یوزاکا کی ویڈیو کے مطابق ڈیئر مون نامی مشن کا آغاز 2023 میں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہر پس منظر کے لوگ اس میں شامل ہوں۔

یوزاکا کی جانب سے اپنی پوسٹ میں درخواست جمع کروانے والوں کے لیے لنک بھی شیئر کیا گیا ہے، انہوں نے درخواست گزاروں کو یقین دلایا کہ انہوں نے تمام سیٹیں خرید لی ہیں لہٰذا یہ نجی سواری ہوگی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق درخواست دینے والے کو دو معیاروں پر پورا اترنا ہوگا درخواست دہندگان کو کسی بھی قسم کی سرگرمی، دوسرے لوگوں کی مدد،معاشرے کی بہتری اور ان جیسی خواہشات رکھنے والے افراد کی مدد کے لیے تعاون کرنا ہوگا۔

Leave a reply