fbpx

جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، اشتہاری ملزم سمیت آٹھ ملزمان گرفتار

جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ، اشتہاری ملزم سمیت آٹھ ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کی ہدایت پر جراٸم پیشہ افراد کے خلاف کارواٸیاں جاری ہیں تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے کارواٸیاں کرتے ہوئے 07 ملزمان گرفتار کر لیے ایس ڈی پی او ڈیفنس غلام دستگیر کے مطابق ملزم عمر اور عامر سے 256 بوتلیں شراب برآمد کی گئی ہیں، ناجائز اسلحہ رکھنے پر 05 ملزمان گرفتارکر کے پسٹلز اور گولیاں برآمد کی گئی ہیں،ملزمان میں کامل، کامران ،حسین، ناصر اور کاشف شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں

ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس کے احکامات کی روشنی میں لاہور پولیس کا مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، رائیونڈ پولیس نے 5 کروڑ روپے مالیت کے بوگس چیک میں اشتہاری ملزم ریاض گرفتارکر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ریاض نے اورسیز پاکستانی محمد رفیق کو 05کروڑ مالیت کا چیک دیا جو ڈس آنرگیا ،ملزم ریاض ایک سال سے تھانہ سرور روڑ پولیس کا مطلوب تھا رائیونڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری ملزم ریاض کو گرفتار کیا ،ایس پی صدر حفیظ الرحمن بگٹی کا کہنا تھا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام تروسائل وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن ڈویژن میں اہم میٹنگ ہوئی،میٹنگ میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوزنے شرکت کی،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر کا کہنا تھا کہ شہریوں کے ساتھ بدتمیزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،کرائم پاکٹ۔ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نگرانی کی جائے کرائم کو ہر صورت کنٹرول کیا جائے۔غیر قانونی حراست،ایف آئی آر کے اندراج سمیت 15 کالز پر ریسپانس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں،منیشات فروشوں اور جواء خانوں کیخلاف کریک ڈاؤن یقینی بنائیں،لاہور پولیس کی اشتہاری و عادی ملزمان کیخلاف جاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں عوام میں ہوائی فائرنگ،آتش بازی اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر کیخلاف آگاہی مہم جاری رکھیں،پتنگ بازی جیسے خونی کھیل کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،اختیارات سے تجاوز اور شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

 سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

دوران تفتیش ایف آئی اے ایک آدمی پر چلاتا رہا مجھ سے بات نہیں کی،شہباز شریف