جاتی امرا میں ہونیوالا گھیراؤ کس کے لئے تھا؟ شہزاد اکبر نے سب بتا دیا

0
26

جاتی امرا میں ہونیوالا گھیراؤ کس کے لئے تھا؟ شہزاد اکبر نے سب بتا دیا
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے رات جاتی امرا میں ہونیوالے واقعہ بارے سب حقیقت بتا دی

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ 1967-66میں لاہور کے رکارڈ آف رائٹس کے مطابق موضع مانک میں 839 کنال زمین تھی آج موضع مانک میں ایک مرلہ زمین بھی دستیاب نہیں ہے، 1989،1992،1994 میں وحیدہ بیگم، محمد علی اور دیگرکے نام پریہاں زمین منتقل ہوئی، بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ اس ریکارڈ کو درست کیا جائے،سارا نظام کمپیوٹرائیزڈ ہو گیا، سارے ٹرانسفر جعلی نکلے،یہ زمین کسی کے نام ٹرانسفر نہیں ہو سکتی، رات سنسنی پیدا کی گئی کہ کاروائی کرنے جا رہے ہیں کاروائی کے لئے کینٹینر کی ضرورت نہیں ہوتی ،معاملہ پنجاب حکومت اور شریف خاندان کا نہیں بلکہ ان سے ہے جن سے انہوں نے زمین خریدی ،رات کو کوئی آپریشن پلان نہیں ہوا تھا جو جتنا بڑا چور ہو گا وہ اتنا زیادہ چلائے گا چیخے گا کل رات کنٹینرکی آمد سے متعلق بڑی سنسنی پھیلائی گئی،ن لیگ کے سوشل میڈیا سیل نے سنسنی پھیلائی

شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ رائےونڈ روڈ پر رات کو ہیوی ٹریفک چلتی ہے،رات کو کوئی آپریشن نہیں ہوا، نہ آن گراؤنڈ کچھ تھا،ن لیگ کے سوشل میڈیا ونگ نے واٹس ایپ کے ذریعے سنسنی پھیلائی،آج کل ایک جماعت جگہ جگہ روڈ بلاک کررہی ہے،دھرنے دے رہی ہے،پولیس کی گاڑی کی نیلی بتی کودیکھ کرچوربھی ڈر جاتا ہے، جتنی بھی زمین ٹرانسفر کی گئی وہ سارے منسوخ ہو گئی ہے،کنٹینر سے دیواریں نہیں گرتیں اس کے لیے بلڈوزر ہوتا ہے،

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی جاتی امرا میں پولیس کی بھاری نفری پہنچی تھی اور اطلاعات تھیں کہ کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کرنے کی تیاری ہے تا ہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نفری واپس آ گئی تھی،

Leave a reply