جاتی امرا کا رات گئے گھیراؤ،ن لیگی رہنماؤں نے کیا الزام عائد کر دیا؟

0
29

جاتی امرا کا رات گئے گھیراؤ،ن لیگی رہنماؤں نے کیا الزام عائد کر دیا؟
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شریف خاندان کی رہائشگاہ جاتی امرا کے قریب کینٹینرز پہنچنے پر تلہکہ مچ گیا،

ن لیگی رہنماؤں نے رات جاگ کر گزاری، کارکنان کو جاتی امرا پہنچنے کی ہدایت کر دی،سوشل میڈیا پر کارکنان کو جاتی امرا پہنچنے کی ہدایت کی گئی تا ہم عطاء اللہ تارڑ اور عظمیٰ بخاری سمیت کارکنان وہاں پہنچنے ،اس موقع پر ن لیگی رہنما سینیٹر عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت شاید آپریشن کرنا چاہتی ہے، ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری بھی موقع پر پہنچیں اور عطاء اللہ تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے بات کرت ہوئے کہا کہ حکومت شریف خاندان کے گھر گرانے کی تیاری کر رہی ہے، عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی کسی میں ہمت ہے تو کر کے دکھائیں۔ یہ بزدار حکومت چوروں کے طرح رات کے اندھیرے میں کیوں جاتی امرا کا رخ کرتی ہے بزدار تو تو نہیں بچے گا عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اگر ایڈونچر کرنا چاہتے ہیں تو کریں، ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔

https://twitter.com/Muhamma17019993/status/1382859979682615299

بعد ازاں ن لیگی کارکنان نے ٹرک واپس بھجوا دئیے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی کینٹینرز نہیں بھجوائے، وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا تھا کہ کوئی آپریشن نہیں ہو گا سو جائیں

جج صاحب،میں آج عدالت میں یہ چیز لے کر آیا ہوں،عدالت نے شہباز شریف کو دیا کھرا جواب

شہباز شریف عدالت پہنچ گئے،نیب کی شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا

کن گراونڈز پر گرفتاری درکار ہے بتایا جائے؟ شہباز شریف کے وکیل کی عدالت سے استدعا

عدالت میں شہباز شریف کے وارنٹ گرفتاری پیش،شہباز شریف کے وکیل نے کی سیاسی گفتگو

نیب کی گاڑی میں حمزہ شہباز کا عدالت جانے سے انکار

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی جاتی امرا میں پولیس کی بھاری نفری پہنچی تھی اور اطلاعات تھیں کہ کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کرنے کی تیاری ہے تا ہم کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نفری واپس آ گئی تھی،

Leave a reply