جتوئی:پولیس کی کارروائی ، ایک ہفتہ کے دوران 30 کلو سےزائدافیون،81کلو سے زائد چرس اور 162 مقدمات درج

باغی ٹی وی : جتوئی (نذیرشجرا) تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس ساوتھ پنجاب کی کمپین پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکرم خان نیازی کی قیادت میں مظفرگڑھ پولیس نے ضلع بھر میں منشیات و آئس کے سمگلروں اورمنشیات فروشوں کے خلاف دائرہ تنگ کر دیا۔ جبکہ دیگر اضلاع سے منسلک داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ سخت کر دیا گیا۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون میں کروڑوں روپے مالیت کی آئس420گرام، ہیروئن1240گرام، چرس81کلو330گرام، افیون30کلو 470گرام،شراب 5638لٹراور2135 لٹر لہن اور21 چالو بھٹیاں پکڑی گئی جبکہ کل 158مقدمات درج کر کے منشیات فروشی کا دھندہ کرنے والے 162 منشیات فروشوں اور طلباء و نوجوانوں کو آئس فراہم کرنے والے ڈیلروں کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کر دیا گیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ کا کہنا تھا کہ مظفر گڑھ پولیس منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کارواٸیوں کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جو ہماری نوجوان نسل کو تباہ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں جن سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی ساوتھ کی ہدایت پر جاری کمپین میں عوام بہت معاون ثابت ہوئی ہے۔پبلک کی نشاندہی پر ہی مظفرگڑھ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف اتنے کامیاب آپریشن کرنے میں کامیاب ہوئی۔ آئندہ بھی عوام الناس کے ساتھ مل کر منشیات فروشوں کو کیفرکردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔ عوام کی جان و مال اور عزت و آبرو کی حفاظت کیلئے مظفرگڑھ پولیس ہمہ وقت کمر بستہ ہے۔ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی صورت میں پولیس ہیلپ لائن 15پر کال کر کے اطلاع دیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

Leave a reply