آر ایس ایس کا طالبان سے موازنہ:جاوید اختر کو عدالتی نوٹس جاری

0
37

ممبئی: مہاراشٹرمیں تھانے کی ایک عدالت نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا موازنہ طالبان سے مبینہ طور پر کرنے پر نغمہ نگار جاوید اختر کو ان کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمہ میں نوٹس جاری کر دیا-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈیشنل چیف جوڈیشل مجسٹریٹ اور جوائنٹ سول جج (سینئر ڈویژن) کی عدالت میں آر ایس ایس کارکن وویک چمپانیرکر نے مقدمہ دائر کرکے جاوید اختر سے معاوضے کے طور پر ایک رویئے کا مطالبہ کیا ہےعدالت نے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا، جس کا 12 نومبر تک جواب مانگا گیا ہے۔

اس سے قبل ممبئی کے ایک وکیل نے انہیں بدھ کو ایک قانونی نوٹس بھیجا اور انہیں معافی مانگنے کو کہا تھا جاوید اختر نے مبینہ تبصرہ ایک نیوز چینل کو دیئے انٹرویو میں کیا تھا۔ وکیل، سنتوش دوبے نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر نغمہ نگار ‘بے شرط تحریری معافی‘ نہیں مانگتے ہیں اور نوٹس حاصل کرنے کے سات دنوں کے اندر اپنے سبھی بیانات کو واپس نہیں لیتے ہیں، تو وہ جاوید اختر سے 100 کروڑ روپے کے معاوضہ کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مجرمانہ معاملہ بھی دائر کریں گے۔

طالبان کا خوف، عرشی خان نے افغان کرکٹر سے شادی کا ارداہ ترک کر دیا

واضح رہے کہ 76 سالہ جاوید اختر نے ایک انٹرویو میں طالبان اور ہندو دہشت گردوں کے مبینہ طور پر ایک طرح ہونے کی بات کہی تھی۔ وکیل نے نوٹس میں دعویٰ کیا ہے کہ اس طرح کے بیان دے کر جاوید اختر نے تعزیرات ہند کی دفعہ 499 (ہتک عزت) اور 500 (ہتک عزت کے لئے سزا) کے تحت ایک جرم کیا ہے۔

ین ڈی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے جاوید اختر کا کہنا تھا کہ طالبان انسانی جذبات کو محسوس کرنے سے محروم ہیں، ہندو نظریاتی تنظیم راشٹریہ سویم سنگھ (آر ایس ایس)، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے حامیوں اور طالبان میں کوئی فرق نہیں۔

جاوید اختر کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ بھارت میں کتنے ہی نظریات ہیں، بھارت میں رہنے والوں کی بڑی تعداد سیکولر ہے یہ لوگ کبھی طالبان سے متاثر نہیں ہو سکتے جو لوگ آر ایس ایس اور وی ایچ پی کو پسند کرتے ہیں دراصل وہ 1930ء کے نازی نظریے پر چل رہے ہیں۔

جاوید اختر ہتک عزت کیس :کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان

Leave a reply