جاوید اختر میری زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے راکھی ساونت

0
25

بھارتی نغمہ نگار اسکرپٹ رائٹر و مصنف جاوید اختر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بگ باس سیان 14 کی کھلاڑی راکھی ساونت کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے۔

باغی ٹی وی : بھارتی اداکارہ راکھی ساونت آئے دن صرف خبروں کی زینت بننے کے لیے نہ صرف عجیب و غریب حرکتیں کرتی رہتی ہیں بلکہ الٹے سیدھے بیانات سے بھی میڈیا کی ہیڈ لائینز بنتی رہتی ہیں-

تاہم اب بھی راکھی ساونت کا ایک بیان بھارتی میڈیا کی زینت بنا جب انہوں نے کہا کہ معروف نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر ان کی زندگی پر فلم بنانا چاہتے تھے-

راکھی کے اس بیان کی تصدیق کے لیے بھارتی میڈیا نے جب جاوید اخترکا بیان لیا تو انہوں نے بھی راکھی ساونت کی بات کی تصدیق کردی۔

جاوید اختر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ راکھی ساونت ٹھیک کہہ رہی ہیں 4 یا 5 سال پہلے ہم دونوں ایک ہی فلائٹ میں سوار تھے تو اس وقت راکھی نے اپنے بچپن کے بارے میں مجھے بتایا جس پر میں نے کہا کہ ایک دن میں تمہاری زندگی پر فلم بنانے کے لیے اسکرپٹ لکھوں گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں دہلی کے وکاص پوری پولیس اسٹیشن میں شائلیش سری واستاوا نامی بینک کے ایک ریٹائرڈ ملازم نے راکھی ساونت اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروایا ہے۔ شائلیش سری واستاوا نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا کہ اُنہوں نے 2017 میں مشترکہ طور پر راکھی اور اُن کے بھائی کے ساتھ ایک فلم اور ڈانس انسٹی ٹیوٹ بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے لیے اُنہوں نے راکھی کے بھائی کو 6 لاکھ روپے دیئے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ راکیش نے اُن سے 6 لاکھ روپے کی رقم لی اور اُس کے بدلے اُنہیں 7 لاکھ روپے کا ایک چیک دے دیا جو کہ جعلی دستخط کی وجہ سے باؤنس ہوگیا تھا جس کے بعد اُنہوں نے راکیش سے کئی مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ٹال مٹول کرتے رہے اور آخر کار اُن کے پیسے کھاگئے۔

تاہم راکھی ساونت نے اُن کے اور اُن کے بھائی راکیش کے خلاف درج ہونے والے فراڈ کے مقدمے کو ایک بڑی سازش قرار دے دیا ہے-

سلمان خان کے بعد سہیل خان بھی راکھی ساونت کی مدد کے لئے سامنے آ گئے

راکھی ساونت نے اپنے خلاف درج ہونے والے فراڈ کے مقدمے کو ایک بڑی سازش قرار دیا

Leave a reply