حکومت اور عمران خان پر تنقید پر جاوید بدر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
حکومت اور عمران خان پر تنقید پر جاوید بدر کو جان سے مارنے کی دھمکیاں
باغی ٹی وی رپورٹ کےمطابق :جاوید بدر کا جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس پر جاوید بدر نے ایف آئی اے میں شکایت کردی ہے. انہوں نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ سے اپنا مسئلہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدمت جناب انچارج سائبر کرائم ونگ ایف آئی اے لاہور جناب عالی میں ایک سیاسی و سماجی ورکر ہوں اور جاوید بدر پاکستان کے نام سے میرا ٹویٹر پر اکاؤنٹ ہے جس کے ذریعے میں اپنا حق آزادی راۓ کا اظہار کرتا رہتا ہوں جس کو کُچھ لوگ پسند اور کُچھ لوگ تنقید کی شکل میں نا پسند کرتے رہتے ہیں جو اُن کا جمہوری حق ہے لیکن کل مُورخہ 31-8-2020 کو مُجھے ٹویٹر پر مُختلف اکاؤنٹس سے قتل کرنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں اور کہیں مجھے واجب القتل قرار دیا جارہا ہے جس کو ایک خاص گروپ کے لوگ مُسلسل لائیک اور ریٹویٹ کررہے ہیں درخواست کے ساتھ میں آپ کو دھمکیاں دینے والے اکاؤنٹس کی تفصیل بھی دے رہا ہوں جناب عالی میرے ساتھ کوئی حادثہ ہونے سے پہلے براۓ مہربانی آپ تحقیقات کرکے دھمکی دینے والے دہشت گردوں کو قانون کے سکنجے میں جکڑیں ،
https://twitter.com/MujeebA03447744/status/1300478122563952640?s=20
https://twitter.com/SajjadN66432612/status/1300477455967412234?s=20