جاوید بدر نے چیئرمین نیب کے نام کھلا خط لکھ دیا

0
23

جاوید بدر نے چیئرمین نیب کے نام کھلا خط لکھ دیا
باغی ٹی وی : چیئرمین نیب کے نام جاوید بدر نے کھلا خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ مذہبی رہنماؤں کے اثاثہ جات کی تحقیقات بھی کی جائیں، خط درج ذیل ہے
بخدمت جناب چئیرمین نیب
سر کرپشن فری اور خوشحال پاکستان وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب کا خواب ہے جس کو پورا کرنے میں مُلکی اداروں کا اہم کردار ہے خاص طور پر نیب کا جس نے پچھلے چند سالوں میں کرپٹ اور ٹیکس چوروں سے اربوں روپے نکلوا کر قومی خزانے میں جمع کرواۓ ہیں جناب چئیرمین صاحب انصاف برابری کی بُنیاد پر ہونا چاہیا اگر سیاستدانوں صحافیوں میڈیا مالکان اور تاجروں سے اُن کے اثاثہ جات اور آمدنی پر انکوائری ہوسکتی ہے تو پھر مذہبی عُلما سے پوچھ کیوں نہیں ہوسکتی جو کروڑوں روپے کے گھروں میں رہتے ہیں اور کڑوروں روپے کی گاڑیوں کے مالک ہیں جن کا سالانہ خرچہ ہی کڑوروں میں ہوتا ہوگا اُن سے بھی اُن کی ذراۓ آمدنی پوچھی جاۓ

جناب عالی سب سے پہلے جناب مُولانا طارق جمیل صاحب سے اُن کے مُکمل اثاثہ جات کی تفصیل مانگی جاۓ اور ذریعہ آمدنی کی تفصیل مانگی جاۓ کہ وہ کس طرح صرف چند سالوں میں کڑور پتی بن چُکیں ہیں جبکہ اُن کا کوئی کاروبار بھی نہیں جس کا ذکر وہ اپنے بیانات میں کرچُکے ہیں جناب چئیرمین صاحب چند سال پہلے وہ ایک پُرانی کرولا گاڑی کے مالک تھے اور اب وہ ڈیڈھ دو کڑور روپے کی لینڈ کروزر پر سفر کرتے ہیں زمین جائیداد کئی گُنا بڑھ چُکی ہے

جناب چئیرمین صاحب آپ کے کندھوں پر عوامی فرض ہے آپ قوم اور ریاست کے خادم ہیں نا کہ حکومتی حُکمرانوں کے براۓ مہربانی مُلکی تاریخ میں پہلی دفعہ مذہبی ٹھیکیداروں کا احتساب بھی عمران خان کی حکومت اور آپ کی سربراہی میں شروع ہونا چاہیا جناب مجھے بہت حد تک امید ہے کہ مُولانا طارق جمیل صاحب رضاکارانہ طور پر اپنے آپ کو کسی بھی قسم کی انکوائری کے لئے پیش کرکے دوسرے امیر و کبیر عُلما کے لئے ایک مثال بنائیں گئیں جناب چئیرمین صاحب میں ایک عام پاکستانی شہری ہونے کی حثیت سے آپ سے اُمید کرتا ہوں کہ آپ جلد از جلد اپنی سربراہی میں اس انکوائری کو شروع کریں گے
عین نوازش جاوید بدر 03348886404

Leave a reply