جاوید لطیف کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ ویڈیو سامنے آ گئی

0
29
قائمہ کمیٹی اجلاس،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، رانا شمیم کے نہ آنے پرجاوید لطیف کا بڑا اعلان

جاوید لطیف کو پولیس نے کیسے گرفتار کیا؟ ویڈیو سامنے آ گئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے

جاوید لطیف کیس کی سماعت کے دوران عدالت سے نکل چکے تھے اور واپس جا رہے تھے، عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کیا اور اسکے بعد سنایا تو درخواست ضمانت مسترد کر دی جس کے بعد پولیس نے واپس جانے والے جاوید لطیف کو راستے سے گرفتار کر لیا

گرفتاری سے قبل جاوید لطیف کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پولیس کی جانب سے راستہ روکے جانے کے بعد وہ کہتے ہیں کہ خرابیوں کی نشاندہی کرنے والوں کو غدار کہا جاتا ہے،ملک میں خرابیاں کرنے والوں کو محب وطن کہا جاتا ہے،منتخب لوگوں کا کام ہے کہ ملک کی خرابیوں کی نشاندہی کریں، پولیس چوک پر مجھے گھیر کر عدالتی فیصلے کا انتظار کر رہی تھی،وزیراعظم کے حکم پر اداروں میں بیٹھے لوگ یہ کارروائیاں کر رہے ہیں، جہانگیر ترین عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں ،عمران خان جہانگیر ترین کو کہتے ہیں کہ میں آپکو انصاف دوں گا، عمران خان کون ہوتے ہیں جہانگیر ترین کو انصاف دینے والے؟ انصاف فراہم کرنے والے ادارے ہوتے ہیں،مجھے بیچ چوراہے میں روکا گیا ہے میرا قصور کیا ہے ۔

واضح رہے کہ ن لیگی رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف کے خلاف بغاوت کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا گیاجاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت اور سائبر کرائم ایکٹ کا مقدمہ درج کیا گیا ،ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ لاہورتھانہ ٹاؤن شپ میں درج کیا گیا ،مقدمہ ٹاؤن شپ کے رہائشی جمیل سلیم کی مدعیت میں درج کیاگیا،ایف آئی آر میں کہا گیا کہ جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا،جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف گفتگوکی ،مقدمہ بغاوت پراُکسانے،دھمکیاں دینے اور ملکی سالمیت کیخلاف بیان دینے پردرج کیا گیا

جاوید لطیف سے معافی کا مطالبہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

مریم نواز کے ہاتھ میں گلاس کیوں؟ حقیقت سامنے آ‌ ہی گئی

محمد علی درانی سے پہلے کس کے پیغامات آئے؟ مریم نواز کا انکشاف

بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

بٹ کڑاہی سے کھانا مریم نواز نے کھایا ، بد ہضمی حکومت کو ہوگئی مریم اورنگزیب

لاڑکانہ میں مریم نواز نے "ڈرائیور” بدل لیا، کیپٹن ر صفدر دیکھتے رہ گئے

جاوید لطیف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔ مطالبہ آ گیا

ہم نے 72 سال میں صرف غدار بنائے،کچھ بھی ہو جائے ہم یہ کام کریں گے، جاوید لطیف

ملک کیخلاف بات کرنی ہے تو ملک چھوڑ دیں،آئین کیخلاف بات کر کے پھر ریلیف لینے آ جاتے ہیں؟ لاہور ہائیکورٹ برہم

ایسے پالیسیاں نہ بناؤ کہ غدار پیدا ہوں،پھانسی چڑھ جاؤں گا مگربیان پر قائم ہوں، جاوید لطیف ڈٹ گئے

عمران خان نے سول نافرمانی کا کہا تو کیا کسی نے اس پر غداری کا ٹائٹل دیا؟ جاوید لطیف

جاوید لطیف بھی بیمار ہو گئے، کرونا کا خدشہ

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں ن لیگ کے اہم رہنما میاں جاوید لطیف کس طرح نواز شریف کا بیانیہ اورمودی جیسی دھمکیاں دے رہے ہیں میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ بے نظیر کی ہلاکت پرتوزراری نے پاکستان کھپے کہہ دیا تھا مگراگرمریم نوازکو کچھ ہوا تو پھر پاکستان نہیں کپھے گا میاں جاوید لطیف نے مزید کہاکہ اگرمریم نوازکو اگرکچھ ہوا تو پھرمشرقی پاکستان والی تاریخ دہرائیں گے

ن لیگی رہنما کو ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا

Leave a reply