ایران روس کے ہاتھوں استعمال ہوا،شام میں اسلحہ اورفوج کس طرح بھیجتےرہے،جواد ظریف کی آڈیونے ہلچل مچادی

تہران:ایران روس کےہاتھوں استعمال ہوا،شام میں اسلحہ اورفوج کس طرح بھیجتےرہے،جواد ظریف کی آڈیونےہلچل مچادی،اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی لیک آڈیو نے ہلچل مچادی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے تین گھنٹے کی آڈیو میں پاسداران انقلاب پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فوج ملکی خارجہ پالیسی پر حاوی ہے، اسی نے ایران کو روس کی ایما پر شام کی جنگ میں دھکیلا ہے۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ قاسم سلیمانی اکثر ان کے پاس اپنے مطالبات لے کر آیا کرتے تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا آڈیو کلپ میں کہنا تھا کہ شام میں اسلحہ اور فوج پہنچانے کے لیے سویلین طیاروں کا استعمال کیا گیا۔

جواد ظریف ٹیپ میں یہ بھی کہتے ہیں کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لیوروف نے سنہ 2015 میں ایران کے روس سمیت چھ عالمی طاقتوں سے ہونے والے جوہری معاہدے کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔ وہ الزام لگاتے ہیں کہ روس کبھی نہیں چاہتا تھا کہ ایران کے مغربی طاقتوں کے ساتھ تعلقات بہتر ہوں۔

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جواد ظریف کے بیانات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے ضرورت پڑی تو پورا انٹرویو شائع کریں گے۔

جبکہ بعض حلقوں نے دعویٰ کیاہے کہ یہ وڈیوسچ ہےاورجوادظریف نے جان بوجھ کراتنی بڑی آڈیولیک کروائی ہے تاکہ دنیا ایران کی قدامت پسندی سے واقف ہوجائے ،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فوج کے مخالف حلقوں کا اس آڈیوکولیک کروانے میں بڑا کردار ہے

یاد رہے کہ یہ آڈیو ٹیپ ایک ایسے وقت پر لیک ہوئی ہے جب ایران جوہری معاہدے پر دوبارہ عمل پیرا ہونے کے مقصد سے ویانا میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کر رہا ہے

Comments are closed.