جاز کیش اکاؤنٹ سے کٹوتی،صارفین پریشان

0
86

قصور
جاز کمپنی نے جاز کیش اکاؤنٹ ہولڈرز کو چونا لگانا شرع کر دیا،بیلنس چیک کرنے پر 25 پیسے کاٹنا شروع کر دیئے،شروع میں جاز کیش اکاؤنٹ سے 10 بل پے کئے جا سکتے تھے جو کہ اب کم کرکے 3 کر دیئے گئے ہیں،صارفین کا گورنمنٹ سے کمپنیوں کے خلاف نت نئے طریقوں سے لوٹنے پر کارروائی کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی موبائل نیٹ ورک کمپنی نے من مانی کرتے ہوئے نت نئے طریقوں سے صارفین کو لوٹنا شروع کر دیا ہے جسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اسی لئے کمپنی صارفین کو چونا لگا رہی ہے اور اپنی من مانیاں کر ر ہی ہے
صارفین کے موبائل اکاؤنٹ جاز کیش میں صارفین کے اربوں روپیہ سے کمائی کرنے والی جاز کمپنی نے ظلم کرتے ہوئے جاز کیش بیلنس چیک کرنے پر 25 پیسے کٹوتی شروع کر دی ہے حالانکہ صارفین کے پیسوں سے ہی کمپنی اربوں روپیہ کی کمائی کر رہی ہے اور الٹا صارفین کو ہی چونا لگا رہی ہے
ماضی میں جاز کیش اکاؤنٹ سے 10 بل پے کئے جا سکتے تھے جسے کمپنی نے گھٹا کر اب 3 بل کر دیئے ہیں اور اس سے اوپر بل پے کرنے پر 10 روپیہ فی بل چارج کئے جاتے ہیں
موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کے نخرے دن بدن بڑھتے ہی جا رہے ہیں جس کے باعث صارفین سخت پریشان ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کمپنیوں کو صارفین کو ناجائز لوٹنے سے روکا جائے

Leave a reply