وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ دنیا کےکرپٹ افراد میں نوازشریف کا نام آیا تھا-
باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ جب بھی مریم اورنوازشریف کےمقدمات چلتےہیں توکوئی لیک آجاتی ہے سب کچھ آجاتاہےلیکن رسیدیں نہیں آتیں یہ نہ پارلیمان کےسامنےثبوت دےسکےنہ سپریم کورٹ میں پیش کرسکے-
انہوں نے کہا کہ اگران کےپاس کوئی ثبوت ہوتےتوپیش کرتے عمران خان نے40سال پرانی رسیدیں عدالت کےسامنے پیش کیں ٹیپ ہےیا کوئی اورمعاملہ،قوم صرف یہ سمجھتی ہےکہ رسیدیں آنی چاہیئں کیلبری فونٹ کی دستاویزپیش کی گئی جوجعلی ثابت ہوئی آئین پاکستان نے اِن دو اداروں کوتحفظ دیا ہےاپوزیشن عد لیہ اورفوج کےخلاف مہم چلانا بند کرے-
اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ میرا یقین ہے کہ پاکستان کو کسی مولوی یا سیاستدان نے نہیں طلباء اور یونیورسٹیز نے بدلنا ہے، صرف انتہا پسند چھوٹے دماغ کے ہوتے ہیں، آج دنیا کی 63 فیصد آبادی کو آپ صرف 3 سیکنڈ میں ٹچ کرسکتے ہیں ۔
پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ طلباء کسانوں کو بہتر پیداوار کے بارے میں بتائیں، اسرائیل اور بھارت کے زراعت کو بھی ضرور پڑھیں یقین ہے کہ آپ کا اور پاکستان کا مستقبل شاندار ہے، ویسٹرن چائنہ آپ کے لیئے مکمل طور پر کھلا ہے جو ایگریکلچر کو سپورٹ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ کسانوں کو بتایا جائے کہ لائیو اسٹاک کو کیسے مکمل طور پر فعال کیا جائے، یونیورسٹی میں پڑھنے والے اسٹوڈنٹس دنیا میں پڑھی جانے والی کتابوں کو بھی پڑھیں۔ اسٹوڈنٹس کو پتہ ہونا چاہئے کہ امریکا، چائنہ سمیت دیگر ممالک میں کیا ہو رہا ہے واٹس ایپ فیس بک ٹوئٹر اکاؤنٹ سب نوجوانوں نے بنائے، یونیورسٹی کے وائس چانسلرز ٹارگٹ رکھیں اور ہر سال اکانومی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔