جب جمہوریت مضبوط ہوگی تب سیاستدان عوام کی سیاست کرے گا،شرجیل میمن

یو اے ای نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ,گورنر سندھ
sharjeel-memon

صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں جیسے لوگ آئے ویسے ہی چلے گئے۔

باغی ٹی وی: حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شر جیل میمن نے کہا کہ پاکستان کے تمام چیلنجز کا مل کر مقابلہ کریں گے، ہمیں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہم ایک قوم ہیں اور رہیں گے، عید کے موقع پر شہدا کو یاد رکھنا چاہئے،جب جمہوریت مضبوط ہوگی تب سیاستدان عوام کی سیاست کرے گا، ہمیں نفرتیں ختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا، عید کے موقع پر نفرتوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ ایک جماعت ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے، جیسے لوگ پی ٹی آئی میں آئے ویسے ہی چلے گئے، ملک کسی بھی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،ایک جماعت نے ملک میں انتشار کی سیاست کی گزشتہ دور میں مخالفین کو چن چن کر گرفتار کیا گیا، گزشتہ دور میں پوری پوری فیملیز کیخلاف مقدمات بنائے گئے،کچھ لوگوں نے ملک کو پیچھے لے جانے کی سازش کی، نفرتیں پھیلانے والا گھر اور پیرو کار جیل میں عید منارہے ہیں۔

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے

دوسری جانب کراچی میں پولو گراؤنڈ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج پاکستان بڑی آزمائش سے گزر رہا ہے، پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی مشکلات دور فرمائے۔

گورنر سندھ نے متحدہ عرب امارات کے قونصل خانہ کے عہدیداران کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے دوست اور ہر مشکل وقت میں ملک کے ساتھ کھڑے رہنے والے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) قونصل جنرل اور قونصلیٹ کے دیگر عہدیداران آج نماز میں شریک تھے انھیں عید کی مبارکباد دیتا ہوں۔

ہماری رکنیت کوئی ختم نہیں کرسکتا. لطیف کھوسہ

کامران ٹیسوری نے کہا کہ یو اے ای نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور اس کی حالیہ مثال ہمارا کے پی ٹی کا پورٹ ہے جو یو اے ای حکومت نے لیا ہےاس سے دنیا میں پیغام گیا ہے کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لئے ساز گار ملک ہے اور ساتھ ہی متحدہ عرب امارات نے اپنی دوستی کا حق بھی ادا کیا ہے۔

گورنر سندھ نے عالم اسلامی کو عید اور حج کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سنت ابراہیمی ہمیں درس دیتا ہے کہ تمام مسلمان بھائیوں کا خیال رکھیں اور انھیں مشکل وقت میں فراموش اور مایوس نہ کریں۔

سویڈن؛ عدالت کی اجازت کے بعد قرآن کریم کی بے حرمتی

Comments are closed.