مزید دیکھیں

مقبول

اعلامیوں سے آگے بڑھ کر فیصلہ کن کردار ادا کرنے کی ضرور ت ہے، خالد مسعود سندھو

چوہدری ذوالفقار علی اولکھ شعبہ زراعت مرکزی مسلم لیگ...

قصور: ممانی کو بھگا نے والا بھانجا اپنے ماموں کے ہاتھوں قتل

قصور (ڈسٹرکٹ رپورٹرطارق نویدسندھو)منڈی عثمان والہ کے علاقے تتاراکامل...

جب فیصل قریشی کی بیٹی جنید جمشید کو دیکھ کر رو پڑی

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف میزبان و اداکار...

فراڈ‌کیس میں قید ملزم کا جیکولین کوویلنٹائن ڈے پر قیمتی جہاز کا تحفہ

بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو ویلنٹائن ڈے پر سکیش چندرشیکھر کی جانب سے ایک محبت بھرا خط اور قیمتی تحفہ ملا ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندرشیکھر کروڑوں روپے کے فراڈ کے الزامات میں 2015 سے جیل میں قید ہےجب 2021 میں تحقیقاتی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس کے خلاف تحقیقات شروع کیں، تو اس کا تعلق بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سے سامنے آیا چندر شیکھر سے منسوب کروڑوں روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس بھی ملزم نامزد ہوئیں۔

بعد ازاں ملزم سکیش چندر شیکھر نے جیکولین فرنینڈس کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تردید کی سکیش کا دعویٰ ہے کہ وہ جیکولین کو ڈیٹ کر رہا تھا، اور ان دونوں کی کچھ تصاویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں،تاہم جیکولین نے ان دعوؤں کو مسترد کیا اور کہا کہ سکیش نے مجھے دھوکہ دیا اور خود کو ایک معزز بزنس مین کے طور پر پیش کیا۔

چیف جسٹس پاکستان کااہلیہ کے ہمراہ ایس او ایس ولیج پشاور کا دورہ

اس کے علاوہ جیکولین نے سکیش پر دھمکانے اور ہراساں کرنے کا الزام بھی لگایا، جس کے باعث وہ شدید خوف اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوئیں جیکولین فرنینڈس نے سکیش چندرشیکھر کے پیغامات روکنے کے لیے درخواست دائر کی ہوئی ہے تاہم اس کے باوجود ان پیغامات اور خطوط کا سلسلہ جاری ہےاور گزشتہ روز 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے پر شیکھر کی جانب سے جیکولین کو ایک اور محبت بھرا خط اور قیمتی تحفہ ملا ہے-

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ جیکولین فرنینڈس سے ماضی میں مبینہ تعلق میں رہنے والے ملزم سکیش چندر شیکھر نے جیکولین کو ویلنٹائن ڈے پر خط کے ہمراہ شاندار تحفہ بھی بھیجا ہے چندر شیکھر نے ویلنٹائن ڈے پر اداکارہ کو خط کے ہمراہ قیمتی پرائیویٹ جیٹ( نجی طیارہ) تحفے میں دیا ہے۔

5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤمقدمہ میں سلمان اکرم راجہ قصوروارقرار

بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش چندر شیکھر نے جیکولین کے نام خط میں لکھا کہ ‘ جیکی، میں تم سے بہت، بہت محبت کرتا ہوں، تم جانتی ہو کہ ہمارے لیے ویلنٹائن ڈے کتنا خاص ہے، ہماری محبت کا آغاز اسی دن ہوا تھا، وہ دن جب ہم نے ایک دوسرے کو مکمل طور پر قبول کیا اور معاف کیا یہ ہمیشہ ہماری زندگی کا سب سے خاص دن رہے گا ویلنٹائن ڈے ہے، تو میں تمہیں سرپرائز دیے بغیر کیسے رہ سکتا ہوں؟ تمہارا ویلنٹائن ڈے گفٹ ایک خاص طور پر تیار کردہ گلف اسٹریم جیٹ ہے’۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چندر شیکھر نے خط میں بتایا کہ اس جہاز کا رجسٹریشن نمبر جیکولین کی تاریخ پیدائش ہےاپنے خط میں چندر شیکھر نے یہ بھی ذکر کیا کہ وہ اس جیٹ کو اپنی ٹیکس ریٹرنز میں ظاہر کرے گا۔

مفتی قوی نے راکھی ساونت کو رلا دیا

قبل ازیں جیکولین فرنینڈس کو سُکیش چندرشیکھر نے تہاڑ جیل سے کرسمس کے موقع پر ایک خط کے ساتھ فرانس کے جنوبی علاقے میں 107 سال پرانا انگوروں کا باغ تحفے میں دیا تھا-

سکیش چندرشیکھر نے جیکولین کو اپنے خط میں "بیبی گرل” کہہ کر مخاطب کیا اور انہیں کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا

سکیش نے لکھا تھا کہ "تمہارے بغیر میرا سانتا کلاز بننا ناممکن ہے اس سال میں تمہیں صرف شراب کی بوتل نہیں بلکہ محبت کے ملک ‘فرانس’ میں ایک پورا باغ تحفے میں دے رہا ہوں، جس کا تم نے کبھی خواب بھی نہیں دیکھا ہوگا جلد ہی تمہارے ساتھ اس باغ میں چہل قدمی کرنے کے خواہشمند ہوں-

پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی بڑھتی وجہ افغان طالبان کی مدد قرار