جدہ ایئرپورٹ بدانتظامی:ایئرپورٹ چیف ایگزیکٹوتبدیل: ایمن بن عبدالعزیزایئرپورٹ چیف ایگزیکٹو مقرر

0
31

جدہ:جدہ ایئرپورٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ہفتے کے روز کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ریان الطرابزونی کو برطرف کردیا۔ یہ فیصلہ عید کے موقع پر جدہ میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بدنظمی اور مسافروں کو مشکلات پیش آنے کے بعد کیا گیا۔

ہفتے کے روز سعودی عرب کے شہر جدہ ایئرپورٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے سی ای او ریان الطرابزونی کو برطرف کر کے ان کی جگہ ایمن بن عبدالعزیز ابو عبادۃ کو ان کی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

یہ بات ایک غیر معمولی میٹنگ کے دوران ہوئی، جس میں کونسل نے شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو گذشتہ دنوں کے دوران درپیش چیلنجز اوران کے ضروری حل پر تبادلہ خیال کیا۔

ایمن ابو عبادۃ کے پاس 28 سال سے زائد عرصے پر محیط وسیع تجریہ ہے۔ وہ بہت سے قائدانہ عہدوں پر فائز رہے ہیں جن میں نمایاں حالیہ ریاض ایئرپورٹ کمپنی میں آپریشنز کے ایگزیکٹو نائب صدر کا عہدہ شامل ہے۔

یہ ذمہ داری جدہ کے ہوائی اڈوں کو شدید تنقید کا سامنا کرنے کے بعد سامنے آئی ہے، جہاں ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کے وزیر انجینیر صالح الجاسر نے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کے صدر کی سربراہی میں فوری تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ وہ جدہ کے شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر گذشتہ چند دنوں کے دوران مسافروں اور زائرین کے لیے کچھ پروازوں کی تاخیر اور بے قاعدگی کی وجوہات معلوم کرکے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے ان کے خلاف ضروری اقدامات کیے جا سکیں۔

Leave a reply