ووٹرز کو لے جانے والی جیپ کھائی میں گرنے سے ہوئی چھ خواتین کی موت

0
79
ووٹرز کو لے جانے والی جیپ کھائی میں گرنے سے ہوئی چھ خواتین کی موت

ووٹرز کو لے جانے والی جیپ کھائی میں گرنے سے ہوئی چھ خواتین کی موت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر کے تین اضلاع میں آج بلدیاتی الیکشن ہو رہے ہیں

ایسے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، وادی نیلم میں خواتین ووٹرز کو لے کر جانے والی جیپ کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 6 خواتین ووٹرز جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 7 خواتین زخمی ہوگئی ہیں، اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں، مقامی افراد مدد کے لئے پہنچ گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کے مطابق جیب بے قابو ہو کر کھائی میں گری، لاشوں کو بھی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعہ میں چھ خواتین کی موت ہوئی ہے،سات افراد زخمی ہیں جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے، اطلاعات کے مطابق حادثہ میں جاں بحق خواتین تحریک انصاف کے مقامی امیدوار کی رشتے دار تھیں

قبل ازیں پولنگ کے دوران آزاد کشمیر کے صوبائی دارالحکومت مظفر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،حلقہ دو لچھراٹ کھتیلی پولنگ اسٹیشن پر لڑائی ہوئی اس دوران کلہاڑی کا استعمال کیا گیا،5افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا لڑائی تحریک انصاف اور آزاد امیدوار کے حامیوں کے درمیان ہوئی لڑائی کے بعد کھتیلی پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا,پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی،

شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

:ہیلی کاپٹر حادثہ ، سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف مہم میں پی ٹی آئی ایکٹوسٹ ملوث نکلے

عارف علوی بھی اپنی غیرجانبداری سے ہٹ کر پارٹی کے چیئرمین عمران خان کے نقش قدم پر چل پڑے

تحریک عدم اعتماد کا خوف،وزیراعظم آزاد کشمیر کی پارلیمانی سیکرٹریز سمیت تمام ممبران اسمبلی پر گاڑیوں کی نوازشات

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں

Leave a reply