جیتں یا ہاریں،آپ نے بس جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے رمیز راجہ کی قومی کھلاڑیوں کو ہدایت

0
45

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چئیر مین رمیز راجہ نے قومی کھلاڑیوں سےملاقات میں کہا ہے کہ جیتں یا ہاریں،آپ نے بس جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے۔

باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق ملاقات میں رمیزراجہ نےایک سے 2 تبدیلیوں کاعندیہ بھی دیا ہے ملاقات میں6 سینئرکھلاڑیوں نے رمیزراجہ سےسوالات کیے۔

ایک کھلاڑی نے اعظم خان کی سلیکشن پرتحفظات کا اظہارکیا کھلاڑی نے کہا کہ جب فٹنس ٹھیک نہیں تو ایسا کھلاڑی ٹیم میں کیوں آتا ہے ملاقات میں سینئرکھلاڑیوں نےغیرملکی کوچ کی تعیناتی کی سفارش کی کھلاڑیوں نے کہا کہ لوکل کوچزہمیشہ کھلاڑیوں سےمقابلہ کرتے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی بنتے ہی رمیز راجہ کا بابر اعظم کیلئے بڑا فیصلہ

رمیزراجہ کا کہنا تھا جانتا ہوں ورلڈکپ کیلئےاعلان کردہ اسکواڈ پرتنقید ہو رہی ہےفکرنہ کریں ابھی ٹیم میں تبدیلی کی گنجائش اوروقت موجود ہے آپ لوگ کارکردگی پرتوجہ دیں،میڈیاکومیں سنبھال لوں گا۔

مستند ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ورلڈ کپ ٹی20 سکواڈ میں شامل کھلاڑی شامل تھے۔ نامزد چئیرمین نے کھلاڑیوں کو کارکردگی کے حوالے سے گائیڈ لائنز بھی دیں ٹیم سلیکشن کے حوالے سے بھی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں سے گفتگو ہوئی۔

چیف سلیکٹر نے شعیب ملک کوورلڈ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتادی

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو یقین دہانی کرائی کہ چیئرمین پی سی بی بننے کی صورت میں ان کے مسائل حل کیے جائیں گے، تاہم نامزد چیئرمین نے کھلاڑیوں پر واضح کیا کہ انہیں ماضی کی نسبت بہتر نتائج چاہیں-

رمیزراجہ نے فہیم اشرف، حارث رؤف اورسعود شکیل کو مخاطب کرکے پرفارمنس بہترکرنےکی ہدایت کی ہے-

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے 20 رکنی قومی ون ڈے اسکواڈ کا اعلان

دوسری جانب نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں اپنی بیٹنگ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا ہے ان کی جگہ محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ رمیز راجہ نے بابر اعظم کی مشاورت سے منتخب کیا گیا ٹی 20 سکواڈ تبدیل کردیا۔

بابر اعظم نے شرجیل خان، فخر زمان، فہیم اشرف اور عثمان قادر کا نام سکواڈ میں شامل کیا تھا تاہم رمیز راجہ نے ان چاروں کو نکال کر ان کی جگہ آصف علی، خوشدل شاہ، اعظم خان اور صہیب مقصود کا نام سکواڈ میں شامل کر دیا ہے-

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان،بابراعظم کپتان:تین بڑے کھلاڑی ڈراپ

Leave a reply