جیلیں بھر دیں گے لیکن سیلیکٹڈ کی حکومت نہیں مانتے،سیلیکٹڈ آج ریجیکٹڈ ہو چکا،مولانا فضل الرحمان

0
36

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ہم جیلیں بھر دیں گے لیکن عمران خان کی حکومت کو نہیں مانیں گے، 25 جولائی کو ہم یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ الیکشن ایک جھوٹ تھا، عوام نے موجودہ حکمرانوں کو مسترد کر دیا۔ سلیکٹیڈ وزیراعظم عمران خان کی حکومت نہیں مانتے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں اپوزیشن کے مشترکہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہر جگہ حکمرانوں کو سیلکٹڈ حکمران کہتے ہیں ،آج ملک کے طول و عرض میں سیلکٹڈ اب ریجکٹڈ حکمران ہو گیا ہے، مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ مجلس عمل کی تائید سے جے یو آئی نے ملین مارچ کا اعلان کیا تھا اس کے بعد ان شاٰء اللہ دوسرا بڑا اجتماع ہو گا جو تاریخ ساز ہو گا ،پاکستان کی نظریاتی، جمہوری شناخت، اقتصادی تحفظ کے حوالہ سے ایک آواز بن کر بات کریں گے.

مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن جماعتوں‌ کو دعوت دی کہ وہ جے یو آئی کے جلسہ میں بھی شرکت کریں ، مولانا فضل الرحمان نے پشتو میں نعرے بھی لگوائے اور آخر میں پشتو میں بھی مختصر خطاب کیا،.

جلسے سے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان ، پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے بھی خطاب کیا.

واضح رہے کہ اپوزیشن کے مشترکہ جلسہ کے بعد جے یو آئی کا الگ جلسہ رنگ روڈ پر ہے جس میں دیگر سیاسی جماعتوں نے مولانا فضل الرحمان کی دعوت کے باوجود شرکت سے انکار کیا ہے

Comments are closed.