جعلی اکاؤنٹس کیس، ایک اور ملزم نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کر لی

0
26
جعلی-اکاؤنٹس-کیس،-ایک-اور-ملزم-نے-نیب-کے-ساتھ-پلی-بارگین-کر-لی #Baaghi

جعلی اکاؤنٹس کیس، ایک اور ملزم نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کر لی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاوَنٹس کیس ، ٹریکٹر اسیکنڈل میں گرفتار ایک اور شریک ملزم نے پلی بارگین کر لی

چیئرمین نیب نے شریک ملزم سرور کی پلی بارگین کرنے کی درخواست منظور کر دی ملزم سرور نےنیب کے ساتھ 3 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی ، نیب سرور کی پلی بارگین کی منظوری احتساب عدالت سے توثیق کروائے گی، ملزم پر ٹریکٹریوں کی خریداری میں کرپشن کا الزام تھا

ٹریکٹر سیکنڈل میں گرفتار ملزمان میئں آفتاب احمد، غلام سرور اور تارا چند شامل ہیں، نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم آفتاب احمد محکمہ زراعت سندھ میں ایگزیکٹو انجینئرتھا جبکہ غلام سرور اور تاراچند ٹریکٹر ڈیلرز تھے ملزمان نے اومنی گروپ اور اورینٹ کمپنی کی ملی بھگت سےکسانوں کو دھوکا دیا، ان ملزمان نے سندھ کے عام افراد کے شناختی کارڈ استعمال کر کے سبسڈی حاصل کی اور ٹریکٹر دوسرے صوبوں کو مارکیٹ ریٹ پر فروخت کئے۔ حکام کے مطابق ملزمان نے جعلی دستاویزات اور جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے کرپشن کی اور جعلی کسانوں کے نام پر ٹریکٹر جاری کرکے اوپن مارکیٹ میں بیچے گئے۔

اکبر ایس بابر کو مریم نوازکیا دیتی ہیں؟ فرخ حبیب نے لگایا بڑا الزام

فارن فنڈنگ کیس، سکروٹنی کمیٹی نے پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کر دی

بہت تاخیر ہو چکی،سچائی تک پہنچنے کیلئے یہ کام کرنا چاہئے، فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کے ریمارکس

سعودی عرب سے کتنے لاکھ ریال سالانہ آتے ہیں؟ اکبر ایس بابر کا فنڈنگ کیس بارے اہم انکشاف

فارن فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا

فارن فنڈنگ تحقیقات، اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی رک گئی

بڑی خوشخبری، پاکستان کی قسمت جاگنے والی ہے، کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

یوٹرن لیا پھر بھی احتساب عدالت نے دیا آصف زرداری کو بڑا جھٹکا

پارک لین ریفرنس،فرد جرم سے بچنے کا آخری حربہ ناکام،آصف زرداری پر فرد جرم عائد

فرد جرم عائد ہونے کے بعد جج اور سابق صدر آصف زرداری میں ہوئی بحث

میں نے یہ کام کیا اسلئے میرے خلاف مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آصف زرداری

وکلا کی غیر موجودگی میں زرداری پر فرد جرم،پیپلز پارٹی کا خدشات کا اظہار،شیری رحمان بول پڑیں

واضح رہے کہ سال 2015 کے جعلی اکاؤنٹس اور فرضی لین دین کے مقدمے کے حوالے سے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف زرداری، ان کی بہن فریال تالپور اور بڑے بڑے کاروباری شراکت داروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں، اس سلسلے میں ایف آئی اے نے ابتدائی طور پر معروف بینکر حسین لوائی کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد گزشتہ اگست میں جعلی اکاؤنٹس کیس میں ہی اومنی گروپ کے چیئرمین انور مجید اور ان کے بیٹے عبدالغنی مجید کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔

7 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے سابق صدر مملکت اور ان کی بہن کی جانب سے مبینہ طور پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیے جانے کے مقدمے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی تھی۔

جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے ملزمان سے اب تک 11 ارب 16 کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی ،کراچی اسٹیل مل کی 10ارب 66کروڑکی اراضی ملزمان سے واپس لے لی،اراضی کراچی اسٹیل مل کو واپس بھی کر دی گئی،ایک اور ملزم سے پلی بار گین کی مد میں 48کروڑ روپے بھی وصول کئے گئے،

Leave a reply