جعلی حکومت جعلی مینڈیٹ کے ساتھ ملک پر مسلط،اپوزیشن اکٹھی ہوتی تو نقشہ مختلف ہوتا، مولانا فضل الرحمان

0
30

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان لاڑکانہ پہنچ گئے

مولانا فضل الرحمان نے کوٹ دراب ولید محلہ پہنچ کر جی ڈی اے کے رکن سندھ اسمبلی معظم عباسی سے ان کے والد منور عباسی کی وفات پر تعزیت کی، مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ جے یو آئی صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو اور ضلعی امیر ناصر محمود سومرو بھی موجود تھے

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا ملک کے تمام چھوٹے مدارس کھولنے کا اعلان کر رہا ہوں کوئی مائی کا لعل جبر یا طاقت سے مدرسے بند نہیں کروا سکتا، 18ویں ترمیم اور این ایف سی ایواڈز سمیت صوبائی خودمختیاری کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے صوبائی سطح پر آل پارٹیز کانفرنسز کا انعقاد کر رہے ہیں 9 جولائی کو کراچی میں صوبہ سندھ کی اے پی سی منعقد کی جائے گی جس میں شرکت کرنے کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی یقین دہانی کروائی ہے،

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے ذریع ہم نے پوری دنیا کو بتایا کے پاکستان میں ہونے والا سابقہ الیکشن ایک ڈھونگ تھا اس وقت ایک جعلی حکومت جعلی مینڈیٹ کے ساتھ ملک پر مسلط ہے لانگ مارچ میں اگر تمام اپوزیشن کی سیاسی اپنے کارکنان کو بھی متحرک کرتیں تو آج پاکستان کی سیاست کا نقشہ مختلف ہوتا ہم حق پر ہیں اور باطل کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے اور جاری رہے گی وفاق اور صوبوں میں بداعتمادی کی فضا قائم ہے جو کہ ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہی ہے سابقہ حکومتوں نے بھی اتنا قرضہ نہیں لیا جتنا گزشتہ 2 سالوں میں موجودہ حکومت نے. یو ٹرن لیا ہے،

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو ووٹ دینے والے آج اپنی غلطی پر سر پیٹ رہے ہیں ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعوی کیا گیا لیکن 25 سے 30 لاکھ لوگ بے روزگار کر دیے گئے ہیں پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ اگلے سال کے بجٹ کا ہجم گزشتہ برس سے بھی کم کیا گیا ہو۔

مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ حکومت میڈیا کا سامنا کرنے سے قاصر ہے، تنگ نظری کی بنیاد پر نہ تو تنقید برداشت کرسکتے ہیں اور نہ ہی آزاد صحافت کی اجازت دے سکتے ہیں، ہم جیو اور چینل 24 سمیت مکمل میڈیا سےبھرپور یکجہتی کااظہارکرتے ہیں اور ایسے رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔

قبل ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی سندھ کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری نے مولانا کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

Leave a reply