جعلی پی ایف یو جے نے مفروروزیراعظم کیلئے پٹیشن دائر کی،ہم بھی قانونی کاروائی کریں گے،رانا محمد عظیم

0
30

جعلی پی ایف یو جے نے مفرور کیلئے پٹیشن دائر کی،ہم بھی قانونی کاروائی کریں گے،رانا محمد عظیم

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ کا اجلاس پیر سوہاوہ میں منعقد ہوا

اجلاس کی صدارت پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکٹری پی ایف یو جے رانا عظیم نے کی ،اجلاس میں آرآئی یوجے کے صدر شکیل احمد ، نعیم سندھو ، عابد چوہدری، ملک ظفر اقبال،ملک زبیراعوان ,شبیر مغل، مدثر کیانی و دیگرنے کی اجلاس میں جعلی صحافتی تنظیموں کی سیاسی وابستگیوں، تنظیمی امور اور ممبر سازی پر خصوصی بات چیت کی گئی.

اس حوالے سے جنرل سیکٹری رانا عظیم کا کہنا تھا کہ جعلی صحافتی تنظیموں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گئے کچھ کالی بھیڑیں صحافت کا لبادہ اوڑھ کر سیاسی اور مالی مفادات حاصل کر رہے جعلی صحافی تنظیموں کی آڑ میں گھناونے کھیل کی اجازت نہی دی جائے گی مفرور سابق وزیر اعظم کے لئے دائر پیٹیشن میں جعل سازی سے پی ایف یو جے کانام استعمال کیا گیا جس سے صحافیوں کا سر شرم سے جھک گیا جبکہ اصل پی ایف یو جے پاکستان میں صرف ایک تنظیم ہے جس کا صدر جی ایم جمالی ہے انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ کی ویب سائیٹ پر اصل اور اور نقل کا فرق صاف ظاہر ہے ہمارے تنظیم کے نام کو عدالت عالیہ میں استعمال کیا گیا جعلی تنظیم کے نمائندے فوجداری کے مرتکب ہوئے ہیں ہم قانونی کاروائی کریں گئے صحافیوں کی تنخواہوں کا مسئلہ ہو یا جبری نکالے جانے کا ان نام نہاد لوگوں نے صحافیوں کے حق میں آواز نہی اٹھائی اور نا عدالت گئے کچھ کالی بھیڑیں صحافیوں کے نام کو اپنے مالی اور سیاسی مقاصد کے لیئے استعمال کر رہے ہیں ان کے خلاف ہم اعلان جنگ کرتے ہیں-

پی ایف یو جے کے جنرل سیکٹری رانا محمد عظیم کا کہنا تھا کہ صحافت کا سیاست سے کیا لینا دینا ہے صحافی کا قلم صرف سچ لکھتا ہے جلد ان نام نہاد افراد کو کیفرکردار تک پہنچائیں گئے حکومتی اداروں سے بھی کہنا چاہوں گا کہ جعلی تنظیموں کی بجائے اصلی صحافی نمائندہ تنظیموں کو پہچانیں اور صحافی کی بھیس میں چھپے بھیڑیوں سے اداروں کو بلیک میل ہونے سے بچائیں

جنرل سیکٹری پی ایف یو جے رانا محمد عظیم کا مزید کہنا تھا کہ صحافی برادری اصل اور نقل کے فرق کو پہچانیں صحافی ان نام نہاد اور خود ساختہ لیڈروں لے جھانسے میں نا آئیں اور ان جعلی تنظیموں کا بائیکاٹ کریں ان لیڈران نے ہمیشہ صحافیوں کا سودا کیا اور صرف زاتی مفاد حاصل کیئے کچھ عرصہ پہلے موٹرسائیکل پر آنے والے نام نہاد لیڈران کیسے ارب پتی بن گئے ہیں صحافیوں کے نام پر کروڑوں کا فنڈ کہاں جا رہا ہے صحافیوں کا ہاتھ جلد نام نہاد لیڈران کے گریبان پر ہو گا اور پائی پائی کا حساب لیا جائے گا صحافیوں کے نام پر جعلسازوں کا احتساب ہوگا

صدر آر آئی یو جے شکیل احمد نے رانا عظیم جنرل سیکٹری پی ایف یو جے کے موقف کی تائید کی اور ان کا کہنا تھا کہ آر آئی یو جے، پی ایف یو جے کے جھنڈے تلے نام نہاد تنظیموں اورصحافیوں کی لبادے میں موجود جعل سازوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گئی اس حوالے سے وفاق سے باقائدہ ڈئیلاگ کا بھی آغاز کیا جائے گا اسکے علاوہ نام نہاد تنظیموں کے خود ساختہ لیڈران کے خلاف قانونی کاروائی بھی جائے گئی

جنرل سیکٹری پی ایف یو جے رانا عظیم نے تنظیم سازی کے حوالے جاری مہم پر اطمینان کا اظہار کیا جنرل سیکٹری پی ایف یو جے نے صحافیوں میں اصل تنظیم کے بارے میں شعور دینے کی ضرورت اور متحدہ جدوجہد جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا کہ جعلی صحافتی تنظیمیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گئے،

Leave a reply