جوبائیڈن کی جیت پر پاکستانی شوبز ستاروں کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار
امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار جوبائیڈن بالآخر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر امریکہ کے 46 ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج پر جہاں دنیا بھر سے معروف شخصیات مبارکباد کے پیغامات بھیج رہی ہیں وہیں پاکستانی فنکاروں نے بھی بائیڈن کی جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
باغی ٹی وی :پاکستانی تمغہ امتیاز اداکارہ مہوش حیات نے امریکی صدارتی انتخابات کے حالیہ الیکشن کو ٹیسٹ میچ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بالآخر 5 روز بعد الیکشن کے نتائج سامنے آگئے۔ انہوں نے بائیڈن اور امریکہ میں موجود اپنے دوستوں کو جیت کی مبارکباد دی جو اس دن کا بے چینی سے انتظار کررہے تھے۔
Finally after an election that seemed like a test match that after 5days play was heading for a draw,we have a result!Congrats to @JoeBiden @KamalaHarris &my American friends who’ve been waiting with bated breath for this day. Hope that it will signal some good news for all of us
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 7, 2020
مہوش حیات نے کہا کہ امید ہے کہ جوبائیڈن کی جیت ہم سب کے لیے اچھی خبر لے کر آئے۔
We cannot overlook the significance of #KamalaHarris being the first woman to be elected to the office of Vice President! You don't need to be American to appreciate what this means for women & especially for women of colour everywhere… Goosebumps about what the future holds!🙌🏻
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) November 7, 2020
جوبائیڈن کی جیت کے ساتھ امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کی کمالا ہیرس بھی امریکی تاریخ کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر منتخب ہوگئی ہیں۔ مہوش حیات نے کمالا ہیرس کی جیت پر کہا آپ کو اس اقدام کو سراہنے کے لیے امریکی ہونے کی ضرورت نہیں کہ کمالا ہیرس کی جیت کا مطلب خواتین کے لیے اور خاص طور پر ان خواتین کے لیے کیا ہے جو سیاہ فام ہیں۔
Congratulations Number 46…. Mr. President @JoeBiden
And for all my friends….I told you so… #2020Election #Election2020 #MakeAmericaGreatAgain
— Fakhr-e-Alam (@falamb3) November 7, 2020
گلوکار فخرعالم نے بھی اپنے ٹوئٹ میں جوبائیڈن کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا مبارک ہو نمبر 46 مسٹرپریزیڈنٹ-
#BidenHarris2020 after party #witness pic.twitter.com/57xhxTmtYM
— Quratulain Balouch (@Quratulainb) November 8, 2020
گلوکارہ قرۃالعین بلوچ جو اس وقت امریکہ میں موجود ہیں نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ بائیڈن کی جیت کا جشن منارہی ہیں۔
Congratulations Madam V.P! First woman in American History to do so. I love it when women break that glass ceiling. #thisonesforwomeneverywhere https://t.co/LK9PkQYWj3
— Armeena ✨ (@ArmeenaRK) November 7, 2020
اداکارہ ارمینا خان نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کمالا ہیرس کی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ مجھے بہت اچھا لگتا ہے جب خواتین نئے سنگ میل عبور کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مہوش حیات نے انسٹاگرام پرٹرمپ اور بائیڈن کی صدارتی الیکشن مہم کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا جب امریکہ چھینکتا ہے تو پوری دنیا میں ٹھنڈ بڑھ جاتی ہے۔ مہوش حیات نے کہا دوستوں کے ذریعے میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ امریکہ کے بہت سے اہم شہر بند ہورہے ہیں جبکہ امریکہ میں افرا تفری کا خطرہ نظر آرہا ہے ہ صرف ہم ہی نہیں جس کی دلچسپ انتخابات پر اجارہ داری ہو تاہم دیکھنا یہ ہے کہ وائٹ ہاؤس کی چابی کس کے ہاتھ میں آتی ہے اور اگلے چار سال تک امریکہ کی صدارت کون سنبھالتا ہے۔