جارج بُش کی کامیابی پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے،ترجمان پی ڈی ایم

0
31
Hafiz-Hamdullah

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران خان مولانا فضل الرحمان پر تنقید سے پہلے قوم کو یہ بتا دیں کہ آپ کے بچے کہاں ہیں اور کس سے تربیت پا رہے ہیں؟-

باغی ٹی وی : سابق وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے حافظ حمداللہ نےکہا کہ عمران خان مولانا فضل الرحمان پر تنقید سے پہلے قوم کو یہ بتا دیں کہ آپ کے بچے کہاں ہیں اور کس سے تربیت پا رہے ہیں؟جارج بُش کی کامیابی پر دو رکعت نفل نماز پڑھنے والا نیازی امریکا دشمنی کا بھاشن جھاڑ رہا ہے-

کیابشریٰ‌ بی بی کا سیاست سے واقعی تعلق نہیں؟آڈیولیک ہونےکےبعد ماضی کےکچھ حقائق آگئے

حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹرمپ کے کہنے پر کشمیر نریندر مودی کے حوالے کیا اور کلبھوشن کو این آر او دیا۔عمران نیازی فرح گوگی کے حوالے سے اربوں روپےکی مبینہ کرپشن اور چوری کا جواب دیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عمران خان ملک سے بھاگ جاتے مگر لندن اور امریکا میں جیل جانےکا خطرہ ہے آصف زرداری پرالزام لگانےسے قبل عمران خان اپنے والد کی کرپشن کی صفائی دیں، بشریٰ ،گوگی اورکپتان، لوُٹ گئے پاکستان جبکہ خیبر پختونخوا کا پیسا لوٹ کر عمران خان کے جلسے کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نےاسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیملیز یہاں بیٹھی ہیں، کارکنوں کا فرض ان کا دھیان رکھنا ہے، پاکستان کے میر جعفر اور میر صادق نے سازش کر کے الیکٹڈ حکومت کو ہٹایا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا تھا کہ میرا جینا مرنا پاکستان میں ہے، کبھی میرے ذہن میں یہ خیال نہیں آیا کہ میں پاکستان کے علاوہ کہیں اور رہنا چاہتا ہوں۔عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان کا سارا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے، جیسے ہی ان کی حکومت ختم ہوتی ہے نواز شریف ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، آصف زرداری بھی بہت عرصے باہر رہے ہیں ، ان کی جائیدادیں بھی باہر ہیں، ملک نیچے جاتا ہے تو انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مخالفین کے خلاف غداری کا بیانیہ بنایا جائے، بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک

انہوں نے کہا تھا کہ میر جعفر اور میر صادق نے مل کر سازش کی۔ امریکی سازش کے تحت 22کروڑ عوام کی منتخب حکومت کو ہٹایا گیا، میں ملکی اداروں کیخلاف جنگ کرنے یا نقصان کرانے نہیں نکلا تھا۔ میرے بیرون ملک محلات، جائیدادیں یا کاروبار نہیں ہے۔ آج میرا مرنا جینا پاکستان میں ہے، کبھی نہیں سوچا کہ باہر کا پاسپورٹ لے لوں، پاکستان کے علاوہ کہیں اور رہنے کا سوچا بھی نہیں، امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں، زرداری اور شہباز شریف کی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں، روپیہ گرتا ہے تو ان کی دولت بڑھتی ہے کیونکہ ان کے اثاثے ڈالرز میں ہیں، آصف زرداری نے حسین حقانی کے ذریعے امریکی سپہ سالار کو پیغام دیا کہ مجھے بچا لو، نواز شریف نے مودی کو شادی پر بلایا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ آج صرف اسلام آباد نہیں پورے ملک میں لوگ جمع ہوئے ہیں، قوم پیغام دے رہی ہے کہ ابھی بھی وقت ہے ملک کو بچا لو۔ میرے والدین ایک غلام ملک میں پیدا ہوئے تھے، آزاد قومیں ہی بڑا کام کرتی ہیں، انگریزوں کی غلامی سے آزادی کیلئے پاکستان بنا تھا اگر امریکیوں کی غلامی کرنی تھی تو پھر آزادی کی جنگ کیوں لڑی، امریکیوں کے غلاموں کو یہ قوم کبھی تسلیم نہیں کرے گی کئی سال تک یہ دو خاندان اس ملک پر حکومت کرتے رہے ہیں، انہی لوگوں نے تو ملک کو وینٹی لیٹر پر ڈالا ہے، یہ پیسے کی پوجا کرتے ہیں۔

انتشار نہیں پھیلانا چاہتا، ابھی بھی وقت ہے ملک کو بچا لو،عمران خان

Leave a reply