جیسیکا سمپسن اور ایرک جونسن کے درمیان طلاق کی تصدیق

امریکی اداکارہ اور گلوکارہ جیسیکا سمپسن اور ان کے شوہر ایرک جونسن کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔
اس بات کی تصدیق خود جیسیکا سمپسن نے حال ہی میں کی۔ 44 سالہ جیسیکا نے اپنے علیحدگی کے فیصلے کا اعلان کیا تاہم انہوں نے اپنی شادی کے خاتمے کی حتمی تاریخ یا وجوہات کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ایک میڈیا بیان میں جیسیکا سمپسن نے کہا کہ "ایرک اور میں ایک تکلیف دہ صورتِ حال کا سامنا کر رہے ہیں اور ہم دونوں اس وقت الگ الگ رہ رہے ہیں۔ ہمارے بچے ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ ہیں اور ہم ان کی بہتر مستقبل کے لیے اپنی تمام تر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔”اداکارہ نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انہوں نے اس مشکل وقت میں پرائیوسی کا خیال رکھنے پر لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت ان کے لیے بہت ذاتی ہے اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے ذاتی معاملات کو اس کے مطابق عزت دی جائے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، جیسیکا سمپسن کو نومبر 2024 میں عوامی مقامات پر اپنی شادی کی انگوٹھی کے بغیر دیکھا گیا تھا، جس سے ان کی علیحدگی کی افواہیں مزید بڑھ گئیں۔جیسیکا سمپسن اور ایرک جونسن نے 2014 میں شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ دونوں کی شادی کے آغاز سے ہی میڈیا میں مختلف افواہیں گردش کرتی رہی ہیں، لیکن اب ان دونوں نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔
نومئی کیس، یاسمین راشد،اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد