تم مسلمان ہو؟ تمہیں کون بچائے گا؟ یہ کہہ کریہودی انتہاپسند نے گاڑی فلسطینی نمازیوں پرچرھا دی

0
28

مقبوضہ بیت المقدس :تم مسلمان ہو؟ تمہیں کون بچائے گا؟ یہ کہہ کریہودی انتہاپسند نے گاڑی فلسطینی نمازیوں پرچرھا دی ،اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کاروں نےمسجد اقصیٰ کے باہر نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق کل سوموار کو فلسطینی شہری ظہر کی نماز ادا کرنے کے لیے قبلہ اول آ رہے تھے کہ ایک یہودی آباد کار نے گاڑی ان پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد نمازی زخمی ہوگئے۔ یہودی آباد کار فلسطینی نمازیوں کو زخمی کرنے کے بعد جائے وقوعہ سےفرارہوگیا۔

یہ بھی بتایا گیا ہےکہ گاڑی اوپرچڑھانے سے پہلے انتہاپسند یہودی مسلمانوں‌ کوللکارتا رہا اورپھرچیلنج کرتے ہوئے گاڑی اوپرچڑھا دی

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس اہلکار کچھ فاصلے پر کھڑی تماشا دیکھتی رہی اور اس نے یہودی آباد کار کو فلسطینیوں پر گاڑی چڑھانے سے روکا تک نہیں بلکہ دیکھ کرمسکراتے رہے

Leave a reply