مسجد اقصٰیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا وحشیانہ تشدد
عمان :مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے فلسطینی نمازیوں پر وحشیانہ تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اصلی یا نقلی ، سام سنگ نےبولنے ،سننے اورسنانے والےانسان تیارکرنے شروع کردیئے
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد اور نمازیوں کی گرفتاریاں ناقابل قبول اور مذہبی اشتعال انگیزی ہے۔ اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
اصلی یا نقلی ، سام سنگ نےبولنے ،سننے اورسنانے والےانسان تیارکرنے شروع کردیئے
اردنی حکومت کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے ایک بیان میں کہا کہ ان کا ملک اسرائیلی ریاست بین الاقوامی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی اور غاصبانہ نظریات پر چل رہی ہے۔مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فوج کا تشدد ناقابل قبول اور مجرمانہ مذہبی اشتعال انگیزی ہے۔
گیس لیک ہونے سے میاں،بیوی اوربچوں سمیت 5 افراد جاں بحق
اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مسجد اقصیٰ کے باہر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی بھی شدید مذمت کی اور مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پرعاید کردہ پابندیاں ختم کرنے اور حراست میں لیے گئے تمام نمازیوں کو فورا رہا کرنے پر زور دیا۔