fbpx

تین جے ایف 17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے

تین جے ایف 17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے

پاکستان نے تین جے ایف 17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کر دیئے ہیں

پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ نے نا ئیجیرین ایئر فورس کی 57ویں سالگرہ کے موقع پر نائیجیرین فضائیہ کے مکودری  بیس پر منعقدہ ایک پروقار تقریب کے دوران 03 جے ایف-17 تھنڈر طیارے باضابطہ طور پر نائیجیرین ائیر فورس کے حوالے کر دیئے۔ اس موقع پر نائیجیریا کے وزیر دفاع میجر جنرل (ریٹائرڈ)  بشیر مگاشی نے صدر کی طرف سے نمائندگی کرتے ہوئے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں  شرکت کی جبکہ پاک فضائیہ کے نائب سربراہ ایئر مارشل سید نعمان علی کو  تقریب میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا   ”ہم سیکیورٹی کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے نائیجیرین فضائیہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے، دو طرفہ تعاون اور شراکت داری کے لئے پاکستان اور پاک فضائیہ کے ممنون ہیں۔ آج ہم پاک فضائیہ سے حاصل کیے گئے جے ایف-17 لڑاکا طیاروں کی نائیجیرین فضائیہ میں شمولیت پر بے حد خوش اور پرجوش ہیں۔“

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایئر مارشل سید نعمان علی نے کہا کہ آج کی تقریب  نائیجیریا اور پاکستان کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ دونوں برادر ممالک مضبوط فوجی تعاون اور باہمی اعتماد کی تاریخی وابستگی رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے ایف-17 جیسے جدید لڑاکا طیارے کی شمولیت سے نائیجیرین فضائیہ کو حربی فوقیت ملے گی۔ منفرد جنگی صلاحیتوں کے حامل فائٹر طیاروں کی یہ کھیپ نائیجیریا کی فضائی سرحدوں کے دفاع میں ایک مضبوط پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔ انہوں نے اس امر کی بھی یقین دہانی کروائی کہ پاک فضائیہ اور پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیکس کامرہ مستقبل میں بھی نائیجیرین فضائیہ کی تمام ضروریات کو پورا کرنے میں معاون رہیں گے۔

نائیجیریا نے پاکستان سے حاصل کردہ جے ایف-17 تھنڈر طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کئے ہیں۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس نے کوویڈ 19 وباء سے درپیش چیلنجز کے باوجود رواں سال مارچ میں طے شدہ شیڈول کے مطابق طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے کیے۔

اپنے طیاروں کا انجام دیکھ لیں،بھارتی وزیر داخلہ کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے دیا منہ توڑ جواب

اپنا ہیلی کاپٹر گرانے والے بھارتی آفیسر کے ساتھ بھارت نے کیا سلوک کیا؟

جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 نئے ریڈار کیساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا،سربراہ پاک فضائیہ

27 فروری،بھارتی رسوائی کا دن، جب پاک فضائیہ نے دو بھارتی طیارے گرا کر تاریخ رقم کی

پاک فضائیہ کے جے ایف سترہ تھنڈر طیارے کی ورچول رائل ائیرٹیٹو شو میں شرکت

ہم غافل نہیں،دشمن کو بھر پوراندازمیں جواب دینے کے لئے پاک فضائیہ ہمہ وقت تیار ہے، ایئر چیف

جشن آزادی کی مناسبت سے پاک فضائیہ کے ملی نغمے کا ایک ٹیزر جاری

واضح رہے کہ بھارتی فضائیہ کو دھول چٹانے والی ایئر کومبیٹ میں پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر فائٹر جیٹ نے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا دی، بین الاقوامی میگزین پاک فضائیہ کی تکنیکی صلاحیت کے ڈنکے پیٹ رہے ہیں۔ معتبر ملٹری ایوایشن ویب سائٹ دی ایویایشنسٹ کا کہنا ہے مگ 21 طیارہ جے ایف 17 کا پہلا شکار ہے۔

پاک فضائیہ نے ہمیشہ بھارتی دراندازی کا منہ توڑجواب دیا،وزیرخارجہ کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پاکستان ایئر فورس کی جانب سے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر سے ملکی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔جے ایف17سے داغے گئے ملکی ساختہ میزائل نے 100فیصد درستگی کیساتھ ہدف کونشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈرز کو ملکی سطح پر تیار کیے جانے والے جدید میزائل سے لیس کیا گیا ہے۔ ملکی ساختہ میزائل کے شامل ہونے سے روشنی اور اندھیرے میں اہداف کو ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی حاصل ہوگئی۔

سربراہ پاک فضائیہ کا آپریشنل ائیربیس کا دورہ،جے ایف 17بی طیارے میں آپریشنل ٹریننگ مشن میں لیا حصہ،دشمن کو دیا سخت پیغام