اداکارہ و ماڈل صوفیہ مرزا کا جشن آزادی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ 14 اگست پر جھنڈیوں کے ساتھ ایک پودا بھی لگائیں-
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں یوم آزادی پاکستان بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ،اس بار یوم آزادی پر حکومت و سماجی تنظیموں کی جانب سے یہ اپیل کی گئی ہے کہ یوم آزادی کے موقع پر پودے لگائیں، اس ضمن میں ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی ٹاپ پر آیا،
پاکستان میں یوم آزادی کے سلسلہ میں جہاں مختلف تقریبات ہو رہی ہیں وہیں شجرکاری کا سلسلہ بھی جاری ہے، پاکستانی اداکارہ صوفیہ مرزا نے پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کے حوالے سے جاری کئے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں اس 14 اگست کو وزیر اعظم پاکستان کے ویژن گرین پاکستان کے مدنظر پودے لگائے ساتھ ہی انہوں نے پاکستانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس پُر مسرت موقع پر جھنڈیوں کے ساتھ ایک پودا لگائیں
صوفیہ مرزا کا کہنا ہے کہ ہمیں پاکستان کی حفاظت کرنی ہے ، اسکے لئے ضروری ہے کہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ رہیں ، ملک سے نفرتوں کو ختم کریں اور وطن کی بقا کے لئے شجر کاری مہم میں ضرور حصہ لیں، سرسبز پاکستان وزیراعظم کا خواب ہے اور اسے عملی جامہ پہنانا ضروری ہے
صوفیہ مرزا سرفہرست پاکستانی اداکارہ اور ماڈل میں شامل ہیں ، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا ، بعد میں وہ مہم "سیو دی چالڈرن” کی سفیر بن گئیں انہوں نے ماضی میں پاکستان کی ٹاپ سیلولر کمپنی کی نمائندگی بھی کی 3 سال تک مقبول جاز ماڈل رہیں کئی چینلز کے لیے رمضان شوز اور گیم شوز جیسے کئی دوسرے شوز کی میزبانی کی انہوں نے کئی کارپوریٹ تقریبات کی میزبانی بھی کی ہے۔
علاوہ ازیں صوفیہ مرزا نے متعدد پاکستانی اشتہارات کے لئے کام کیا جن میں کیئر کریم ، لپٹن ، لکس شاور جیل ، پیپسی کولا ، پونڈز ، روز پیٹل ، موبی لنک جاز اور سنسلک شامل ہیں۔
صوفیہ مرزا کی ڈرامہ فہرست میں گل بشری ، اپنائے ہوئے پرائے ، سسر ان لاء ، اگر تم نا ہوتے ، نقاب ، کرواچوت جیسے ڈرامے شامل ہیں انہیں پی ٹی وی ایوارڈز اور لکس سٹائل ایوارڈز میں بھی نامزد کیا گیا-