جھنگ: آرپی او فیصل آبادکادورہ، پولیس خدمت مرکز شورکوٹ اورسلطان باہو پولیس کمپلیکس پولیس لائنز کا افتتاح

جھنگ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عظیم حمید )ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سرفراز احمد فلکی نے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا، ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز شورکوٹ، سلطان باہو پولیس کمپلیکس پولیس لائنز کا افتتاح کیا اور پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سرفراز احمد فلکی نے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا۔آر پی او فیصل آباد نے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے ہمراہ خدمت مرکز شورکوٹ کا افتتاح کیا۔میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے خدمت مرکز شوکورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔تحصیل شورکوٹ کے شہری اب ایک ہی چھت تلے پولیس سروسز سے استفادہ کر سکیں گے۔پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو انکی دہلیز پر خدمات فراہم کی جا سکیں۔آر پی او فیصل آباد نے پولیس لائن جھنگ کا دورہ کیا، پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آر پی او فیصل آباد کو گارڈ آف آرنر پیش کیا۔آر پی او فیصل آباد نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی،شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء پولیس کے بچوں کو تحائف پیش کئے۔ پولیس لائن میں تعمیر ہونے والے سلطان باہو پولیس کمپلیکس , آفیسر میس اور واٹر فلٹریشن پلانٹا کا افتتاح کیااور سہولیات کا جائزہ لیا۔ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے ہمراہ پولیس افسران سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ اصغر علی، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی ٹریفک اورجملہ سرکل افسران شریک ہوئے۔میٹنگ میں آر پی او فیصل آباد نے سرکل سطح پر کرائم چارٹ،امن و مان کی صورتحال،گرفتار ی مجرمان اشتہاری،ٹارگٹ ایفنڈرز،کرائم میپنگ،E POLICE ایپ کے استعمال،پینڈنگ رپورٹس CMS، PSRMS اورسنگین مقدمات میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور احکامات جاری کئے۔پولیس افسران سے بات کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کو انصاف کی بلاتاخیر فراہمی اولین ترجیح ہے۔پولیس افسران کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں اورجرائم کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔آر پی او فیصل آباد نے سٹی سرکل پولیس آفس اور تھانہ سٹی جھنگ کی انسپکشن بھی کی، دوران انسپکشن ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور تھانہ سٹی جھنگ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک اور حوالات کا معائنہ کیا اور تھانہ میں متاثرین کی بروقت داد رسی یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کیے۔

Comments are closed.