جہانیاں بائی پاس(خانیوال) میں گیس کے سلنڈر پھٹنےسےدھماکۂ
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق جہانیاں بائی پاس(خانیوال) میں رفیق رحمانی کی دوکان پر ایک منٹ کے وقفےسے دو گیس کے سلنڈروں کے پھٹنے سے علاقہ میں خوف وہرا س پھیل گیا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے۔پولیس نے پہنچتے ہی جائے وقوعہ کو بند کر دیا اور شواہد بھی اکھٹے کیے، جس کے مطابق واقعہ گیس سلنڈر بھٹنے کی وجہ سے ہی پیش آیا۔
ماہرین کے مطابق ذرا سی غفلت آپ کی زندگی داؤ پر لگا سکتی ہے.