جھارکھنڈ میں ریسکیو کے دوران شہری ہیلی کاپٹر سے گر کر ہلاک

0
32

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ریسکیو کے دوران شہری ہیلی کاپٹر سے گر کر ہلاک ہوگیا۔

باغی ٹی وی : "انڈیا ٹی وی ” کے مطابق اتوار کے روز جھارکھنڈ کے تفریحی مقام پر12 کیبل کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے باعث 50 سے زائد افراد فضا میں پھنس گئے، بھارتی فضائیہ نے 30 افراد کو ریسکیو کرلیا جبکہ 18 ابھی بھی فضا میں معلق کیبل کار میں موجود ہیں۔


ریسکیو کے دوران شہری کی گرفت چھوٹنے سے وہ کئی فٹ گہرائی میں جاگرا، حادثے میں اب تک خاتون سمیت 2 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ جھارکھنڈ کے دیوگھر ضلع میں تری کٹ پہاڑیوں کو جوڑنے والی کیبل کاروں میں تقریباً 40 گھنٹے تک پھنسے ہوئے 15 سیاحوں میں سے پانچ کو بھارتی فضائیہ ریسکیو کر لیا جنہوں نے منگل کی صبح امدادی کارروائیاں دوبارہ شروع کیں۔

نیویارک ٹائمز اسکوائرپرزورداردھماکہ

ایک خاتون آئی اے ایف کے اہلکاروں کی طرف سے بچاتے وقت گر گئی۔ یہ خبر ایک دن بعد سامنے آئی ہے جب ایک اور شخص ہیلی کاپٹر کو بچانے کی کوشش کے دوران اپنی موت کا شکار ہو گیا جب کہ 12 زخمی افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ ریسکیو کا کام جنگی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، اور حکومت صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

فضائیہ کے دو ہیلی کاپٹرز کو ریسکیو مشن کا حصہ بنایا گیا ہے، حکام نے بتایا کہ ڈرون کی مدد سے پھنسے ہوئے لوگوں کو پانی اور خوراک فراہم کی جا رہی ہے۔

بھارت میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شرمناک ہیں،امریکا

Leave a reply