جھوٹی گواہی دینے والے پھنس گئے، سپریم کورٹ نے کیا حکم دے دیا؟

0
44

سپریم کورٹ میں سرگودھا میں چھریوں کے وار سے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں سرگودھا میں چھریوں کے وار سے قتل سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سپریم کورٹ نےجھوٹی گواہی پر ظفرعباس،مقصود حسین کو 28 اکتوبر کو طلب کرلیا ،سپریم کورٹ کی جانب سے دونوں جھوٹے گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

نفرت انگیزمواد پھیلانے کے مجرم کی بریت کی درخواست مسترد

سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کی جمع ہونے والی رقم، وفاقی حکومت نے بڑا مطالبہ کر دیا

عدالت نے کہا کہ ڈی پی اوسرگودھا دونوں گواہوں کےساتھ 28 اکتوبر کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں،جھوٹے گواہوں کے خلاف قانون کےمطابق کارروائی کی جائے گی،قانون میں قتل کےمقدمے میں جھوٹی گواہی کی سزا عمرقید ہے،

چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹے گواہوں کو نہیں چھوڑیں گے، جھوٹے گواہوں نے نظام عدل کو خراب کردیا ہے،گواہان نے عدالت کو گمراہ کیا،دونوں گواہان موقع پر موجود نہیں تھے، گواہان کو خود سے کہانی بناکر پیش کیا گیا،

پرائیویٹ سکول میں بچہ داخل کروانے کی درخواست پر سپریم کورٹ کا بڑا حکم

عدالت نےجھوٹی گواہی پرہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قراردیکرذوالفقار حسین شاہ کو بری کردیا ،ٹرائل کورٹ نےذوالفقارحسین شاہ کو سزائے موت اور جعفرشاہ کو بری کیا تھا ،ہائیکورٹ نے ذوالفقارحسین شاہ کی سزا موت سے عمرقید میں تبدیل کردی تھی

Leave a reply