جھوٹوں پر اللہ کی لعنت، حماد اظہر اسمبلی اجلاس میں بول پڑے

0
36

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ جھوٹوں پر اللہ کی لعنت‘ ہم نے 10 ہزار ارب سٹیٹ بنک سے قرضہ نہیں لیا۔

حکومت میں کوئی شرم و حیا نہیں، شاہد خاقان عباسی کا اسمبلی میں خطاب

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن نے باندھ لی کالی پٹیاں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے دوران ذاتی نکتہ وضاحت کے دوران وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہنا درست نہیں کہ تحریک انصاف کی حکومت نے 1500 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگائے ہیں‘ ہم نے 550 ارب روپے کے ٹیکس لگائے ہیں‘ وزیراعظم ہاﺅس کے بجٹ میں 12 فیصد کمی کی ہے۔

قومی اسمبلی میں حذف شدہ الفاظ کو شائع ،نشر کرنے پر پابندی

حماد اظہر نے مزید کہا کہ جھوٹوں پر اللہ کی لعنت‘ ہم نے 10 ہزار ارب سٹیٹ بنک سے قرضہ نہیں لیا۔ جون 2018ءمیں ماضی کی حکومت کے قرضے 31 ہزار ارب تک پہنچ گئے تھے۔ رواں سال موجودہ حکومت نے 950 ارب ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی کی ہے۔ ہمارے دور میں صرف بیرونی قرضوں میں 2.7 ارب ڈالر کے قرضے حاصل کئے .

ملکی قرضوں کا حجم اور غیر ملکی قرضوں پر سود کتنا ہو گیا، قومی اسمبلی میں تفصیل پیش

وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

حماد اظہر نے مزید کہا کہ آدھا سچ بھی جھوٹ ہوتا ہے ،اپوزیشن لاعلمی کی بنیاد پر باتیں کر رہی ہے

Leave a reply