جماعت اسلامی دھرنا، حکومت کے ساتھ معاہدے کی تفصیلات سامنے آ گئیں

0
112
ji baagh

حکومت اور جماعتِ اسلامی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی کاپی سامنے آ گئی ہے

حکومت اور جماعتِ اسلامی کے درمیان ہوئے معاہدے میں کہا گیا ہے کہ ریونیو بڑھا کر تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کو ہر ممکن کم کیا جائے گا، بجلی کے بلوں اور ٹیکسز کو فوری طور پر کم کیا جائے گا، بڑے جاگیرداروں اور لینڈ ہولڈرز پر انکم ٹیکس کا مؤثر نظام وضع کیا جائے گا، تاجروں اور ایکسپوٹرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی بنائی جائے گی، آئی پی پیز کے معاہدوں پر مکمل نظرِ ثانی کی جائے گی،آئی پی پیز کے معاملے پر ٹاسک فورس قائم ہوگی جو 1 ماہ میں کام مکمل کرے گی، اگست کے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کو 15 دن کے لیے مؤخر کیا جائے گا، کیپسٹی پیمنٹس کی ادائیگی بجلی فی یونٹ کی کمی سے منسلک ہو گی، ٹاسک فورس میں واپڈا کے چیئرمین، آڈیٹر جنرل پاکستان، ایف پی سی سی آئی کے نمائندے شامل ہوں گے، کے الیکٹرک کا فرانزک آڈٹ کروایا جائے گا، سرکاری سطح پر استعمال ہونے والی گاڑیوں کو 1300 سی سی تک محدود کیا جائے گا،معاہدے کے مطابق حکومت غذائی اشیاء کی قیمتوں اور ٹیکس میں کمی کرے گی

ji

دوسری جانب جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں جلسے کا معاملہ ،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی سیکورٹی سخت کردی گئی ،کینٹینرز لگا کر فیض آباد پل کو بند کردیا گیا ،پولیس کی بھاری نفری مختلف مقامات میں تعینات، ایلیٹ کمانڈوز کی معاونت حاصل ہے،اسلام آباد میں دو ہزار سے زائد پولیس اہلکارو افسران ڈیوٹی پر مامور ہیں ،لاء اینڈ آرڈر کے تحت پولیس کی پیٹرولنگ بھی جاری ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے

واضح رہے کہ بجلی سستی ہونے کی بجائے مہنگی ہوئی، مہنگائی میں کمی نہ آ سکی، ایک بھی مطالبہ پورا نہ ہوا اور 14 دن لیاقت باغ میں بیٹھنے کے بعد جماعت اسلامی نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا،جماعت اسلامی اور حکومتی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات ہوئے ہیں، جماعت اسلامی کے مطابق مذاکرات کامیاب ہوئے ہیں،جس کے بعد امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا 14 روز سے جاری دھرنا موخر کرنے کا اعلان کردیا، حافط نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کے مطالبات پر عمل درآمد کے لیے معاہدے طے پا گیا ہے، دھرنا موخر کررہے ہیں ختم نہیں کررہے،کل دھرنے کے مقام پر جلسہ کرینگے اور دھرنے کو موخر کرنے کا باقاعدہ اعلان کرینگے، حکومت نے معاہدے پر عمل نہ کیا تو دھرنا پھر شروع ہوگا۔

جماعت اسلامی کے دھرنے سمیت کئی شہروں میں اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ ادا

حکومت آج مان لے یا کل، کمپرومائز نہیں ہو گا، امیر جماعت اسلامی

حکومت کی ڈبل گیم،دھرنے پر جانیوالی خواتین کو روک دیا گیا،ترجمان جماعت اسلامی برہم

یہ دھرنا پاکستان کی تاریخ کو تبدیل کر دے گا۔ ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے.حافظ نعیم الرحمان

جب جمہوری آزادی نہ ہو، پارلیمنٹ کام نہ کرے، تو پرامن مزاحمت ہی واحد راستہ ہے.حافظ نعیم الرحمان

دھرنا حکومت گرانے کی تحریک بھی بن سکتی ہے،حافظ نعیم الرحمان

جماعت اسلامی پی ٹی آئی کا متبادل،کامیاب دھرنے کے بعد نئی بحث

جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل،کارکنان کے جذبےپرجوش

کسی بھی وقت احتجاج کو آگے بڑھانے کا حکم دے سکتے ہیں،حافظ نعیم الرحمٰن

تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کیا جائے ، بجلی کی قیمیتں کم جائیں اور عوام کو ریلیف دیا جائے۔ حافظ نعیم الر حمن

جماعت اسلامی کا دھرنا، ریڈ زون سیل، فیض آباد بند،گرفتاریاں

Leave a reply