راولپنڈی 18 جولائی کو جماعت اسلامی مری روڈ پر احتجاج کرے گی

راولپنڈی (نمائندہ باغی راولپنڈی )صوبائی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی پنجاب شمالی انعام الحق اعوان نے کہاہے کہ 18جولائی کو راولپنڈی کے مری روڈ پر آئی ایم ایف کے غلاموں اورمہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کے زیراہتمام عظیم الشان عوامی مارچ ہوگاجس میں مردوخواتین کے علاوہ نوجوانوں اوربچوں کی بڑی تعدادشریک ہوگی،عوامی مارچ کی قیادت امیرجماعت سینیٹرسراج الحق،امیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم ودیگرمرکزی وصوبائی قائدین کریں گے۔امیرصوبہ نے صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان کوعوامی مارچ کی مینجمنٹ کمیٹی کا کوآرڈینیٹرمقررکردیا،سیدعارف شیرازی،راجہ محمدجواد،نصراللہ رندھاوا،عتیق احمدعباسی اوراویس اسلم مرزا کمیٹی ممبران ہوں گے۔صوبائی ترجمان کے مطابق ایونٹ کے انتظامات کے حوالے سے تیاریوں کا آغازکردیا گیا ہے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل بھی جلد مکمل کرلی جائے گا۔