امریکی سفارتخانے کی جانب غزہ مارچ کی تیاریاں،جماعت اسلامی اسلام آباد کے امیر گرفتار

غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،سراج الحق
siraj

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ21 دن بعد اقوام متحدہ کا اجلاس بلایا گیا،بین الاقوامی ادارے بھی مسلمانوں کے قتل پر خاموش ہیں،

سراج الحق کا کہنا تھا کہ غزہ میں ظلم ستم ڈھایا جارہا ہے دنیا خاموش ہے، انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں بھی خاموش ہیں، اسرائیلی جارحیت کا جواب دینا کسی ایک تنظیم کا نہیں بلکہ حکمرانوں کا کام ہے،جماعت اسلامی نے کل امریکہ کے سفارتخانہ کے سامنے غزہ مارچ کا اعلان کیا ہے، اسرائیل کے ظلم اور امریکہ کی اسرائیل کی سرپرستی کیخلاف مظاہرہ کریں گے، آج غزہ کے مظلوم مسلمانوں ہماری طرف دیکھ رہے ہیں،بچوں نے کل غزہ کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مظاہرہ کیا، امت مسلمہ جاگ رہی ہے اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،

دوسری جانب ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا کو بھی گرفتار کر لیا ہے،پولیس غزہ مارچ کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے اور ہمارا اسٹیج اور دیگر ساؤنڈ سسٹم اٹھا لیا،جماعت اسلامی کے رہنما میاں اسلم کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے غزہ مارچ کی تیاریوں پر ریاستی ادارے دھاوا بول کر کارکنان اور قیادت کو سامان سمیت اغوا کر رہے ہیں۔ یہ دہشت گردی، نگران حکومت کی امریکہ و اسرائیل نوازی بدترین فاشزم ہے۔ پولیس اور انتظامیہ ہوش کے ناخن لے، جماعت اسلامی کو دبانا آسان نہیں ہوگا۔

امریکہ کے بعد کیا اب اسرائیل نوازی بھی ان کےلیے کوئی قابل شرم بات نہیں رہی؟سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں غزہ مارچ کی تیاریاں روکنا اور اسلام آباد کے امیر نصراللہ رندھاوا اور تاجر رہنما کاشف چوہدری کی گرفتاری انتہائی قابل مذمت ہے۔ نگران حکومت اور ادارے کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں؟ امریکہ کے بعد کیا اب اسرائیل نوازی بھی ان کےلیے کوئی قابل شرم بات نہیں رہی؟ کارکنان کو فوری رہا کیا جائے

فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جماعت اسلامی کی مظاہرے کا معاملہ ،سرینا چوک سے پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنان کو گرفتار کر لیا،جماعت اسلامی اسلام آباد کے ترجمان عامر بلوچ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جماعت اسلامی رہنماؤں کے مطابق عامر بلوچ کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ،گرفتاریوں کے بعد جماعت اسلامی کے کارکنان سرینا چوک پر جمع ہو گئے، جماعت اسلامی رہنمامیاں اسلم بھی سرینا چوک پہنچ گئے ،جماعت اسلامی نے سرینا چوک پر احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا،جماعت اسلامی کے کارکنان نے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، اس موقع پر میاں اسلم کا کہنا تھا کہ غزہ میں قیامت گزر گئی، آٹھ ہزار فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی فلسطینیوں پر ظلم کررہے ہیں۔ہم کل کے مارچ کے لیے انتظامات کررہے ہیں ،ہمیں مارا گیا، سڑکوں پر لٹایا گیا،ہمارے کارکن گرفتار کررہے ہیں ،کل ہر پاکستانی غزہ کے مسلمانوں کے لیے آئیں گے ، 25 کروڑ عوام غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ ہیں۔ ہم پر تشدد کیا گیا، ہمارے کیمپ اکھاڑ دیے گئے۔ ہم نے ڈی سی اسلام آباد سے بات کی ہے، وزیر داخلہ سے بات کی ہے.

واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے 29 اکتوبر کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے تک غزہ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے، مارچ کی قیادت امیر جماعت اسلامی سراج الحق کریں گے،مارچ کا آغاز آبپارہ سے کیا جائے گا

ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

الاہلی ہسپتال پر حملے کا اسرائیل کا حماس پر الزام،امریکی اخبار نے اسرائیلی جھوٹ کو کیا بے نقاب

اسرائیلی حملے میں صحافی کے خاندان کی موت

ہسپتال حملہ،اسرائیل کا انکار،اسلامک جہاد کو ذمہ دار قرار دے دیا

وائرل ویڈیو،حماس کے ہاتھوں گاڑی میں بندھی یرغمال لڑکی کون؟

اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی خلاف ورزی جاری ہے. فلسطینی صحافی

اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

میں سوچتی ہوں بچے کو کیسے اور کہاں جنم دوں گی ہر طرف تو بمباری ہو رہی،نیوین

Comments are closed.