جماعت اسلامی کا لاہور میں2 سو مقامات پر فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاج

ji protest

امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فلسطین مزمتی قرارداد وں اور تقریروں سے سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا۔پوری پاکستان قوم نے یکجہتی فلسطین منا کر پیغام دیا ہے کہ ہم فلسطین کیساتھ کھڑے ہیں۔امریکہ کی پشت پناہی میں اسرائیل نے ایک سال میں فلسطین پر ظلم وستم کی ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ غزہ قید خانے میں تبدیل ہو چکا ہے،نہتے لوگوں کا قتل عام جاری ہے،انسانی حقوق پر واویلا کرنے والی تنظیمیں 45000ہزار ہلاک ہوچکے ہیں جن میں زیادہ تر تعداد خواتین اور بچوں کی ہے اور لاکھوں افراد بے گھر اور زخمی امداد کے منتظر ہیں۔ فلسطین میں ایک سال میں دنیا کا سب بڑا انسانی الیمہ جنم لے چکا ہے جہاں لوگوں کے پاس کھانے، پینے خوارک اور علاج معالجہ کیلئے ادویات تک میسر نہیں ہیں۔ اسرائیل غزہ کی جنگ کو فلسطین کے بعد لبنان، مصر، ایران اور یمن تک پھیلا چکا ہے – امت مسلمہ کے حکمران آنکھیں بند کیے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔آج مال روڈ نوجوان نسل اہل غزہ کی استقامت اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ اہل لاہور طلبہ، طالبات، اساتذہ، وکلاء، تاجر، مزدور سمیت شہریوں نے فلسطینی مسلمانوں سے بھرپوراظہار یکجہتی اور اسرائیل کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیاہے۔ امت مسلمہ کے حکمران غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں اور مظلوم فلسطینیوں کیلئے جامع عملی کیساتھ اقدامات کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور شہر کی تمام یونیورسٹیز، کالجزاوراسکولز کے طلباء و طالبات کے زیر اہتمام فلسطینی بھائی بہنوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے کل مال روڈ پر سٹوڈنٹس فلسطین ملین مارچ سیخطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلامی جمعیت طلباء لاہور کے ناظم ساجد محمود اور تمام طلباء تنظیموں کے قائدین سمیت سول سوسائٹی کے اراکین بے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بعدازں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام 2 سو مقامات پر فلسطین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہریکیے گئے۔ منصورہ، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، پونچھ روڈ،موڑ سمن آباد،نزد امتیاز اسٹور مون مارکیٹ گلشن راوی،ثریا عظیم ہسپتال چوبرجی،رحمان گارڈن،بادامی باغ، لوہاری، شادباغ،شالامار،ویلنشیا گول چکر،اقبال ٹاؤن وحدت روڈ،کاہنہ میٹرو اسٹیشن سنٹرل پارک،ماڈل ٹاؤن،شیرشاہ کالونی،اڈہ پلاٹ،رائیونڈ روڈ،چوہنگ ملتان روڈ،کینال روڈ ازمیر ٹاؤن،کینال روڈ بحریہ گیٹ،کینال وئیو سوسائٹی، ای ایم ای سوسائیٹی،پنجاب یونیورسٹی ٹاؤن،ایگریکس ٹاؤن،گول چکر واپڈا ٹاؤن،منصورہ ملتان روڈ،دعا چوک مرغزار ،تصویر چوک خیابان قائد،ہاتھی چوک وحدت روڈ،اعوان ٹاؤن چوک،جی ٹی روڈ مناواں،مسجد فردوس جی ٹی روڈ،لیڈیز پارک تاجپورہ،مین مارکیٹ تاج باغ،رضوان گارڈن،ساجد گارڈن،صحافی کالونی مین گیٹ،عسکری 10 گیٹ 2،نشاط کالونی،علی گڑھ اسکول،لاہور گیریژن،الائییڈ اسکول،ڈیفنس فورٹ،غزالی اسکول،پرانہ کاہنہ،عسکری 11،پنجاب،سوسائٹی غازی روڈ،رنگ روڈ بینک اسٹاپ تا ساندہ،کرامت بستی،گرین پارک،فلاح خاندان جوہر ٹاؤن اور شاہد رہ سمیت دیگر علاقوں میں یوم یکجہتی فلسطین کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور اسرائیلی اور امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی گئی

Comments are closed.