جماعت اسلامی لاہور کا الیکشن کمیشن دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ

0
29
Jamaat Islami

جماعت اسلامی لاہور کا الیکشن کمیشن دفتر کے باہر کورٹ سٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ

جماعت اسلامی لاہور کا الیکشن کمیشن دفتر کے باہر کورٹ سٹریٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیاجبکہ احتجاجی مظاہرہ 30 اپریل کو ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات ملتوی ہونے کیخلاف کیا گیا اور احتجاجی مظاہرے کی قیادت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈوکیٹ نے کی ہے۔


خیال رہے کہ احتجاجی مظاہرے میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور خالد احمد بٹ ، نائب امراء لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد ، ملک شاہد اسلم کی شرکت کی ہے جبکہ صدر جے آئی یوتھ لاہور جبران بٹ ، ڈپٹی سیکرٹری لاہور عامر نثار خان کی شرکت اور امیدوار محمد وقاص بٹ ، میجر افتخار احمداعوان ،رانا سلمان ، چوہدری حسیب ، عامر نورخان ، سیف الرحمن ،زاہد شباب بٹ ،عبدالعزیز عابد بھی شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ مظاہرین نے انتخابات ملتوی کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی اور حکومت اور الیکشن کمیشن کا انتخابات سے فرار سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی اور آئین شکنی ہے۔ جبکہ جماعت اسلامی آئین شکنی کرنے والوں کے خلاف ہر محاذ پر مذمت کریگی جبکہ بروقت قومی انتخابات ہی سیاسی اور قومی مسائل کا حل ہیں ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی بدترین کارکردگی کی بنا پر انتخابات سے بھاگ رہی ہے اور حکمرانوں سے قوم پوچھتی ہے اگر زلزلہ کے باوجود ترکیہ میں انتخابات ہو سکتے ہیں تو پاکستان میں کیوں نہیں ؟ جبکہ الیکشن میں تاخیر کر کے پی ڈی ایم حکومت آئین سے انحراف کر رہی ہے جو قابل مذمت ہے ۔ اور ظالم حکمرانوں نے اپنے وقتی مفادات کی خاطر آئین کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے۔

علاوہ ازیں کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے اقتدار کی جنگ میں ملک و قوم کا مستقبل داؤپر لگادیا ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈر ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر ملک و قوم کیلئے سوچیں۔ اور سیاسی معاملات کو عدالتوں میں گھسیٹنے کی بجائے پارلیمنٹ میں مشاورت کی جائے لیکن ملک میں واحد جماعت اسلامی نے عوام کے سامنے انقلابی منشور پیش کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے جھنڈے اور انتخابی نشان ترازو کے ساتھ انتخابات میں جائیں گے جبکہ کرپشن فری اسلامی فلاحی پاکستان ہماری منزل ہے اور جماعت اسلامی نے انتخابات کیلئے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے ۔

Leave a reply