جماعت اسلامی موجودہ حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی, نصراللہ رندھاوا

0
51

اسلام آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) امیر جماعت اسلامی اسلام آبادنصراللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی ،ظالمانہ بجٹ اور بے تحاشہ ٹیکس لگا ئے جا نے والے ٹیکسز کے خلاف 19جولائی کو لیاقت باغ سے راجہ بازار تک عظیم الشان عوامی مارچ کیا جا ئے گا ،جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کر یں گے ،عوامی مارچ میں راولپنڈی اور اس کے گردو نواح سے ہزاروں مرد وخواتین اور بچے شر یک ہوں گے ،انھوں نے کہاجماعت اسلامی پاکستان مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کے شرائط کے خلاف عوام کے پاس جارہی ہے ہرگھراور ہر دل پرپر دستک دیں گے، پی ٹی آئی کی حکو مت نے عوام کو شدید مایوس کیا ہے عوام کے پاس اب جماعت اسلامی کے سوا کو ئی آپشن نہیں ہے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کونسل لوئی بھیر میں شہریوں سے ملاقات اور انھیں عوامی مارچ میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کیا ،اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد ملک عبدالعزیز ،ہما ایوب اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔
نصراللہ رندھاوا نے کہا موجو دجماعت اسلامی پاکستان مہنگائی بے روزگاری ،آئی ایم ایف کے شرائط کے خلاف عوام کے پاس جارہی ہے ،پی ٹی آئی کے معاشی جادو گروں کی پالیسیوں سے مہنگائی میں بے تحاشہ مزید اضافہ ہوا ہے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا ہرطبقہ متاثر ہواہے آئی ایم ایف کے نمائندوں نے پاکستان کے معاشی حالت کو اپنے ہاتھ میں لیاہے اورکہاجارہاہے کہ ڈالر 172روپے تک جائے گایوٹیلیٹی چارجز بھی آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھائی گئی ہیں۔انھوں نے کہا ملازمین کو پچھلے سال کے مقابلہ میں تنخواہ کم ملے گی تنخواہ بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہیں جبکہ کے مہنگائی میں اضافہ ہواہے،جی ڈی پی پچھلے سال 5.8فیصد تھی اس سال 2.9% ہے جو ٹارگٹ سے بہت کم ہے روز مرہ کی اشیاءکی قیمتوں میں 9.4%اضافہ ہوا ہے موجودہ مالی سال کے دوران چینی پر سیل ٹیکس 8%سے بڑھا کر 17%کردیا ہے سیمنٹ کے اور پر ایکسائز ڈیوٹی 2روپے فی کلو کردی گئی ہے اس حساب سے ایکسائز ڈیوٹی میں 25%اضافہ کیا گیاہے۔نصراللہ رندھاوا نے کہا جماعت اسلامی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عوام کو ان حالات میں تنہا نہیں چھوڑے گی اور ملک بھر میں عوامی مارچز کا آغاز کر دیا گیا ہے ،راولپنڈی کا عوامی مارچ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے

Leave a reply