جن جماعتوں نے استعفوں کی بات کی وہ عمل بھی کریں. چودھری منظور احمد

0
69

جن جماعتوں نے استعفوں کی بات کی وہ عمل بھی کریں. چودھری منظور احمد

لاہورپی ڈی ایم اجلاس سے جنرل سیکرٹری پی پی پنجاب چوہدری منظور احمد نے چند گزارشات کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آج کے پی ڈی ایم اجلاس میں مریم نواز کے بیان کا جائزہ لیا جائے گا۔

چوہدری منظور احمد کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا اجلاس عمران حکومت کو 5 سال پورے کروانے کی حکمت عملی کا اعلان بھی کرے گا۔پیپلز پارٹی نے جو بھی حکمت عملی بتائی اس پر سب سے پہلے عملدرآمد کر کے بھی دکھلایا۔ضمنی انتخابات کی بات کی تو سب سے پہلے جیت کر دکھایا۔ سینٹ الیکشن کی بات کی تو عمران حکومت کو شکست دے کر ثابت کیا۔

ن لیگ دیکھتی رہ گئی، یوسف رضا گیلانی کو بڑا عہدہ مل گیا

گیلانی کے ایک ہی چھکے نے ن لیگ کی چیخیں نکلوا دیں

بلاول میرا بھائی کہنے کے باوجود مریم بلاول سے ناراض ہو گئیں،وجہ کیا؟

ندیم بابر کو ہٹانا نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ جیل میں ڈالنا چاہئے، مریم اورنگزیب

ن لیگ بڑی سیاسی جماعت لیکن بچوں کے حوالہ، دھینگا مشتی چھوڑیں اور آگے بڑھیں، وفاقی وزیر کا مشورہ

اک زرداری سب پر بھاری،آج واقعی ایک بار پھر ثابت ہو گیا

مبارک ہو، راہیں جدا ہو گئیں مگر کس کی؟ شیخ رشید بول پڑے

چوہدری منظور کا کہنا تھاکہ جن جماعتوں نے استعفوں کی حکمت عملی پر بات کی تھی وہ اس پر عملدرآمد کر کے بھی دکھائیں گی۔امید ہے آج پی ڈی ایم کے اجلاس میں استعفوں کی حکمت عملی اور تاریخ کا بھی اعلان ہوگا۔امید ہے لانگ مارچ اور دو دوسرے تمام طریقوں سے 5 سال پورے کروانے پر بھی غور ہو گا۔

قبل ازیں پی پی رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ لاہور ملک پر 33 ارب ڈالر کا مزید قرض کارکردگی ہے یا کارگزاری؟ کارکردگی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے یہ بتانا بھول گئے کہ قومیں کسی ایک غلط فیصلے یا حکمرانوں کی نااہلی سے بھی تباہ ہو جاتی ہیں ۔عوام مہنگائی اور کرونا کے عذاب میں مبتلا ہیں اور وزیر اعظم خود پسندی کے سیلاب میں۔صحت کارڈ ہو یا کسان کارڈ،سلیکٹڈ کو عوام جلد ڈسکارڈ کردیں گے ۔وزیراعظم کے اردگرد کرپٹ افراد بیٹھے ہونگے تو کرپشن کیسے ختم ہوگی۔تباہی سرکار کے دور حکومت میں عوام کو زندگی کے لالے پڑ چکے ہیں۔عوام کھانا کھائیں یا یوٹیلٹی بلز ادا کریں۔چینی اور گندم درآمد کرنے والی حکومت کسانوں کو سبز باغ دکھا رہی ہے۔آرڈئینس یافتہ حکومت پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے نہ اپنے عوام کو ریلیف دینے پر۔

Leave a reply