جنازے میں شرکت کیلئے آنیوالے ڈوب گئے،8 لاشیں نکال لی گئیں، مزید تلاش جاری

0
20

جنازے میں شرکت کیلئے آنیوالے ڈوب گئے،8 لاشیں نکال لی گئیں، مزید تلاش جاری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اوکاڑہ میں مہلو شیخاں کے مقام پر دریائے ستلج میں کشتی الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے،وزیراعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ دیگر افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے۔امدادی سرگرمیو ں کیلئے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، ملکوشیخو کےقریب دریائےستلج میں کشتی الٹ گئی،کشتی الٹنے سے 20 افراد ڈوب گئے ،اطلاع پر علاقہ مکینوں اور ریکسیو حکام موقع پر پہنچ گئے،علاقہ مکینوں اورریسکیوحکام نے 8 لاشیں نکال لیں.

باقی افراد کی تلاش کی لئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، مزید ڈوبنے والے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے، واقعہ میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،واقعہ کی اطلاع ملنے پر شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ چکی ہے، شہری بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ ریسکیو آپریشن مین حصہ لے رہے ہیں،

کشتی میں سوار افراد منچن آباد سے جنازہ میں شرکت کے لیےآ رہے تھے،کشتی میں ڈوبنے والے بیشتر افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ، 8 لاشیں اب تک نکالی جا چکی ہیں جس میں 5 مرد اور تین خواتین شامل ہیں۔

Leave a reply